کورونا سےبچاؤ کیلئے ڈرون کے ذریعے سپرے

کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے عباس عسکری یونٹ (لواء/26 حشد شعبي) نے الجود کمپنی کے تعاون سے ڈرونز کے ذریعے جراثیم مواد کا سپرے شروع کر دیا ہے

اس بارے میں یونٹ کے انچارج میثم زیدی نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے بتایا یا کہ آج 15 مارچ 2020 کو ہمارے یونٹ نے ڈرونز کے ذریعے سے کورونا کے خلاف سپرے کا آغاز کر دیا ہے۔ یہ ڈرونز پہلے سے یونٹ کے پاس موجود تھے لیکن انھیں دیگر مقاصد کے لیے استعمال کیا جاتا تھا یونٹ کے انجینئرنگ سٹاف نے ان میں تبدیلیاں کر کے انھیں سپرے کے لیے تیار کیا ہے اور اس تبدیل شدہ ڈراؤن کی رونمائی ایک ہفتہ پہلے کی گئی تھی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے جراثیم کش مواد الجود کمپنی فراہم کر رہی ہے کہ جسے پہلے مرحلے میں کربلا کے مقدس روضوں کے کے ایریا میں سپرے مکمل کیا جائے گا اور اس کے بعد کربلا اور اس سے ملحقہ دوسرے علاقوں میں سپرے کا آغاز کردیا جائے گا۔

واضح رہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام نے کورونا وائرس کے خلاف کام کرنے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے کہ جس نے مکمل لائحہ عمل تیار کیا ہے اور اس کے تحت بہت سے دیگر امور سمیت سپرے اور آگاہی مہم کا آغاز کیا جا چکا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: