اعلی دینی قیادت نے اس بات پر زور دیا ہے کہ مریضوں کا علاج، ان کی دیکھ بھال اور ان سے متعلقہ امور کو انجام دینا ڈاکٹروں اور نرسنگ عملے سمیت ان تمام افراد پر واجب کفائی ہے جو ان کاموں کو انجام دینے کے قابل ہیں۔ متعلقہ حکام پر واجب ہے کہ وہ ان کو وہ تمام ضروری اشیاء فراہم کریں جو انھیں اس بیماری کے لگنے کے خطرے سے محفوظ رکھ سکتے ہیں۔ اس سے پیچھے ہٹنے کا کوئی عذر نہیں ہے۔ جو بھی شخص اس کام کو سرانجام دیتے ہوئے `اپنی جان دے دے اس کے لیے قیامت کے دن شہید کا اجراور منزلت ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ تمام تر چیلنجز کے باوجود یہ عزیز افراد جو کام کر رہے ہیں وہ ایک بہت ہی عظیم عمل اور انمول کاوش ہے، کہ جس کی اہمیت ملک اور اہل وطن کے دفاع کے لیے اگلے مورچوں میں لڑنے سے کم نہیں ہے۔
یہ بات اعلی دینی قیادت آیت اللہ العظمی سید علی حسینی سیستانی (دام ظلہ الوارف) نے اس سوال کے جواب میں کہی ہے جو ان کے دفتر سے پوچھا گیا ہے۔
مذکورہ بالا سوال اور اس کے جواب کی کاپی ذیل میں موجود ہے: