روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے ہائر ایجوکیشن کمشن کے تحت کام کرنے والی العمید یونیورسٹی نے زراعت، صحت، اور چند دیگر شعبوں کے لئے تحقیقی لیباٹری کھول کر جدیدترین علمی و تحقیقی مرکز کی پہلی اینٹ رکھ دی ہیں۔
العمید یونیورسٹی ٹی کے ڈین ڈاکٹر مؤید غزالی نے اس بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ یونیورسٹی اپنے نے تمام تعلیمی ڈپارٹمنٹس کو ترقی دینے اور جدید ترین تعلیمی تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے ہمیشہ کوشاں رہتی ہے اور اس سلسلے میں ہونے والی کوششوں کی حوصلہ افزائی کرتی ہے اور اسی ضمن میں صحت، زراعت اور چند دیگر شعبوں کے لیے جدید ترین تحقیقی لیباٹری کو کھولا گیا ہے کہ جو مستقبل کے کے ایک بڑے تحقیقی مرکز کی بنیاد ہے۔
ڈاکٹر مؤید نے مزید کہا کہ اس لیباٹری کو کھولنے کا مقصد عراق میں موجود صلاحیتوں سے استفادہ کرنا، ان کی حوصلہ افزائی کرنا اور ان کے لیے ایک بہترین علمی وتحقیقی ماحول فراہم کرنا ہے تاکہ یہاں سے حاصل ہونے والی تحقیقات کو حقیقی معنوں میں نافذ کیا جا سکے۔
اس وقت یہ لائبریری جن شعبوں میں تحقیقی سہولیات فراہم کر رہی ہے ان میں میں جنرل کیمسٹری ، بائیو کیمسٹری ، نانو سائنس ، ادویات اور زہریلا مواد، مائکرو بائیوولوجی، نیوکلک ایسڈ، جانوروں کے گھر شامل ہیں