کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے الکفیل ہسپتال میں خودکار جراثیم کش گیٹ

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے بعد سے الکفیل اسپیشلائزڈ ہسپتال نے اپنے طبی و اداری عملے اور مریضوں سمیت ہسپتال میں آنے والے ہر فرد کی حفاظت کے لیے دوسرے اہم اسپتالوں میں پیش کیے جانے والے صحت کے رہنما خطوط اور سفارشات کے مطابق بہت سے احتیاطی اقدامات کیے ہیں کہ جن میں ہسپتال کا خودکار جراثیم کش گیٹ بھی شامل ہے۔
ہسپتال میں نصب یہ گیٹ ایک خودکار نظام کے تحت کام کرتا ہے اور ہسپتال میں داخل اور وہاں سے باہر جانے والے ہر شخص کو خودکار طریقے سے جراثیم سے پاک کرتا ہے۔

ہسپتال کی انتظامیہ نے بتایا ہے کہ دونوں طرف کھلنے والا یہ گیٹ دسیوں سینسرز کی مدد سے ہر آنے جانے والے کو ایک خاص مواد کے ذریعے جراثیم سے پاک کرتا ہے۔
اس گیٹ میں استعمال ہونے والا مواد جراثیم کے خاتمے کے لیے ایک انتہائی مؤثر مادہ ہے، اور اس کی سفارش عالمی ادارہ صحت اور عراقی وزارت صحت نے کی ہے۔ اس سے پہلے بھی ہسپتال میں اس مادہ کو اسی مقصد کے لیے استعمال کیا جاتا رہا ہے اور یہ کامیاب اور موثر ثابت ہوا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: