مخطومات کی ڈیجیٹلائزنگ اور فہرست سازی کے مرکز کی طرف سے {معجم الآثار المخطوطة في الإمام عليّ (عليه السلام)} کے نام سے نئی کتاب کی اشاعت

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں قائم مخطومات کی ڈیجیٹلائزنگ اور فہرست سازی کے مرکز نے ماہ رمضان قریب آنے حضرت امام علی بن ابو طالب(ع) کی 1400ویں برسی کی مناسبت سے {معجم الآثار المخطوطة في الإمام عليّ (عليه السلام)} کے نام سے ایک کتاب شائع کی ہے۔

یہ کتاب جناب حسین متقی کی تالیف ہے، مؤلف نے امیر المؤمنین حضرت علی بن ابو طالب(ع) کے بارے میں دنیا کی مختلف لائبریوں میں موجود مخطوطات کو اس کتاب کا حصہ بنایا ہے، اس کتاب میں تقریبا بیس(20) ہزار قلمی نسخوں (مخطوطات) کا ذکر ہے کہ جو عربی، فارسی، ترکی، اردو، گجراتی اور دیگر زبانوں میں لکھے گئے ہیں اور مختلف ممالک کی (2924) سے زیادہ لائبریوں میں موجود ہیں۔

یہ کتاب (922) صفحات پر مشتمل تھی مذکورہ بالا مرکز نے اس کتاب کی نئے سرے سے صفحہ بندی، فہرست سازی اور ڈیزائنگ کی ہے اور اسے جدید انداز میں شائع کیا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: