روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے دینی امور کے سیکشن نے کربلا کے مختلف علاقوں میں رہنے والے ضرورت مند خاندانوں میں آٹا تقسیم کیا ہے۔
اس حوالے سے مذکورہ بالا سیکشن کے سربراہ شیخ صلاح کربلائی نے کہا ہے کہ ضروریات زندگی کی فراہمی میں کسی حد تک مدد کرنے کے لیے روضہ مبارک نے ضرورت مند خاندانوں میں آٹے کی تقسیم کا فیصلہ کیا ہے تاکہ کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر کربلا میں لگائے گئے کرفیو کی وجہ سے نچلے طبقے کی پہلے سے ہی مشکلات کا شکار معیشت پر پڑنے مزید بوجھ کو کم کیا جا سکے۔
انھوں نے مزید کہا کہ روضہ مبارک یا کسی دوسرے ادارے یا کسی بھی شخص کی طرف سے ان دنوں میں ایسے اقدامات کرنا اس وبائی خطرے کو ختم کر کے خیر وبرکت کے نزول اور وسعت رزق کا باعث بنتا ہے۔