روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کا ریلیف اینڈ سپوٹ ڈویژن اپنی تمام علاقائی شاخوں کی مدد سے کورونا وائرس کے خلاف سرگرم عمل ہے اور اس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ملک بھر میں ہر ممکن وسائل کے ذریعے بڑے پیمانے پر اقدامات کر رہا ہے۔
ریلیف اینڈ سپوٹ ڈویژن کے سربراہ شيخ عبّاس عكايشی نے بتایا ہے روضہ مبارک کے اسسٹنٹ سیکرٹری میثم زیدی کے زیر نگرانی کورونا کے خلاف لائحہ عمل کو عملی صورت دی جا رہی ہے یہ لائحہ عمل دو شقوں پر مشتمل ہے:
1: کورونا وائرس کے بارے میں آگاہی مہم
2: کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے عملی اقدامات
ذي قار گورنریٹ میں ہمارے ارکان محکمہ صحت اور پولیس کے ساتھ مل رہائشی علاقوں میں سپرے کر رہے ہیں۔
سماوہ میں ہمارے ارکان نے نوجوانوں کے محکمہ کے تعاون سے کورونا وائرس کے بارے میں پمفلٹ چھاپے ہیں کہ جنہیں وہاں تقسم کیا جا رہا ہے۔
بغداد کے مختلف علاقوں میں موجود ڈویژن کی مقامی شاخیں آگاہی مہم چلانے کے ساتھ ساتھ سپرے کے لیے متعلقہ محکموں کو افرادی قوت فراہم کر رہی ہیں۔
صلاح الدين گورنریٹ کی شاخ حکومتی اداروں کے شانہ بشانہ جراثیم کش اسپرے کرنے میں مصروف ہے۔
ریلیف اینڈ سپوٹ ڈویژن کے سربراہ نے بتایا کہ ديالى – كركوك – بابل - شمال بابل - النجف الأشرف - شمال البصرة – البصرة/ المركز - صلاح الدين/ بلد - بغداد/ الرصافة – بغداد/ الكرخ - السماوة - الكاظميّة - ذي قار – الديوانيّة میں موجود ہمارے ارکان کورونا وائرس کے خلاف ہر ممکن وسائل سے سرگرم عمل ہیں اور اس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے دیگر محکموں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔