روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے گردونواح میں مسلسل جراثیم کش سپرے کیا جا رہا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے سروس سیکشن کے تحت احتیاطی اقدامات کرنے کے لیے بنایا گیا یونٹ روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے گرد و نواح میں مسلسل جراثیم کش اسپرے کر رہا ہے۔

مذکورہ یونٹ کے سربراہ انجینئر حامد علاوی نے بتایا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خطرے سے نمٹنے کے لیے ہمارا یونٹ دیگرشعبوں کی افرادی مدد کے ذریعے روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے مختلف حصوں، اس کے گردونواح، روضہ مبارک کی طرف آنے والی سڑکوں اور مابین الحرمین میں روزانہ کی بنیاد پر جراثیم کش سپرے کر رہا ہے۔ اس کے علاوہ ہمارے یونٹ نے روضہ مبارک کے سکولوں، کالجوں اور دیگر عمارتوں میں بھی سپرے کیا ہے۔

انھوں نے مزید بتایا کہ سپرے کے لیے استعمال ہونے والا مواد ہمیں الجود کمپنی فراہم کر رہی ہے کہ جسے کمپنی نے خاص طور پر کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے تیار کیا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: