عباس(ع) رہائشی کمپلکس میں جراثیم کش اسپرے

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام اور احتیاطی اقدامات کرنے کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کی طرف سے بنائی کمیٹی نے آج عباس(ع) رہائشی کمپلکس کے سارے ایریا میں اسپرے کیا ہے۔

اس کام کے تنفیذی انچارج حسن علی نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا ہے کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے طے شدہ لائحہ عمل کے تحت ہم نے آج عباس(ع) رہائشی کمپلکس کے گھروں، وہاں کی سڑکوں اور دیگر مقامات میں جراثیم کش اسپرے کیا ہے تاکہ وہاں کی آبادی کو لاحق وبائی خطرے سے محفوظ بنایا جا سکے۔

ان کا کہنا تھا ہم نے لائحہ عمل کے ضمن میں روضہ مبارک کے اردگرد کے علاقوں، قدیمی کربلا (المدينة القديمة) اور اس کے بیرونی علاقے میں بھی وائرس کی روک تھام کے لیے اسپرے کیا ہے۔

اسپرے کے لیے ہمیں جو مواد الجود کمپنی فراہم کر رہی ہے وہ اس مقصد کے لیے عالمی ادارہ صحت اور عراق کی وزارت صحت سے منظور شدہ ہے اور ہم کمپنی کی ہدایات کے مطابق ہی اسے استعمال کر رہے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: