علامہ صافی کی حشد شعبی کے مرکزی کمانڈروں سے ملاقات اور سیکورٹی چیلیجز پر تبادلہ خیال

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی (دام عزہ) نے بروز جمعرات (١٩/ ٣/ ٢٠٢٠ء) بمطابق (٢٣ رجب ١٤٤١هـ) کو مقدس روضوں کی طرف سے تشکیل دیے گئے حشد شعبی کے برگیڈز کے سربراہان سے ملاقات کی اور عراق کی موجودہ سیکورٹی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔

اس میٹنگ میں أنصار المرجعيّة (ل/٤٤) کے سربراہ سيد حميد ياسری، فرقة الإمام علي القتاليّة (ل/٢) کے سربراہ شيخ طاهر خاقانی، لواء علي الأكبر (ل/١١) کے سربراہ علي حمدانی اور فرقة العبّاس القتالية (ل/٢٦) کے سربراہ شيخ ميثم زيدی نے شرکت کی اور اعلی دینی قیادت کے نمائندے کو حشد شعبی سے متعلق نئی پیش رفت سے آگاہ کیا اور حشد شعبی کے برگیڈز میں ہونے والی تبدیلیوں کے بارے میں بات کی۔
اس ملاقات میں علامہ صافی نے اس بات پر زور دیا کہ حشد شعبی کی سوچ، لائحہ عمل اور اس کی تنفیذ کا محور ملک و قوم ہونا چاہیے، ان تمام امور میں وطنیت کا پہلو کوئی نئی فکر نہیں ہے بلکہ یہ ہر ملک کی سیکورٹی فورسز میں طبیعی سی بات ہے۔

علامہ صافی نے مزید کہا کہ جن افراد نے جنگ میں حصہ لیا اور فتح کے حصول میں اپنا کردار ادا کیا انھیں مکمل حق حاصل ہے کہ وہ ہیئت حشد شعبی میں اعلی اداری مناصب پر کام کریں، یہی وہ لوگ ہیں جنہوں نے اعلی دینی قیادت کے مبارک فتوی پر لبیک کہا، عراق ہم سے اب بھی بہت سی امیدیں وابستہ کیے ہوئے ہے۔

اس ملاقات میں حشد شعبی کے بعض برگیڈز کے ذاتی مقاصد اور وطنیت سے ہٹ کر چند دیگر امور میں مصروف ہونے کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

میٹنگ کے آخر میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ اور اس سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر کے حوالے سے بھی بات ہوئی، علامہ صافی نے حشد شعبی کے تمام ارکان کو ہر طرح کی طبی ہدایات پر سختی سے عمل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: