روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کی العمید یونیورسٹی یونیورسٹی نے تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کے اعلان کے ساتھ ہی اپنی آن لائن کلاسز شروع کر دی تھیں تاکہ طالب علم گھروں میں بیٹھ کر اپنی تعلیم کا سلسلہ جاری رکھ سکیں۔
العمید یونیورسٹی کے ڈین ڈاکٹر مؤید غزالی نے بتایا ہے کہ ہمارا آن لائن کلاسز کا منصوبہ سٹوڈنٹس کو بغیر وقفے کے مسلسل تعلیم فراہم کرنے اور ان کے وقت کو ضیاع سے بچانے کے لیے شروع کیا گیا کیونکہ گزشتہ کچھ مہینوں سے عراق میں مختلف وجوہات کی بنا پر چھٹیاں ہو رہی ہیں کہ جن میں سب سے آخر میں کورونا وائرس کی وجہ سے حکومت نے تعلیمی ادارے بند کر دیئے ہیں لہذا ہم نے ابتدا ہی سے چھٹیوں کو طلاب کے لیے ثمرآور بنانے اور ان کے تعلیمی سلسلے کو بغیر کسی وقفے سے جاری رکھنے کے لئے آن لائن کلاسز کا آغاز کردیا کہ جو اب تک جاری ہے۔
واضح رہے کہ العمید یونیورسٹی تقریبا گزشتہ دو سال سے (Moodle) پروگرام کا استعمال کر رہی ہے کہ جس میں طلاب کے لیے لیکچرز اور دوسرا مواد موجود ہے اور یونیورسٹی کے طلاب کو اس پروگرام میں داخل ہونے کے لیے پہلے سے ہی تمام ضروری امور فراہم کر دئیے گئے ہیں۔