امام موسی کاظم(ع) کی شہادت پر روضہ مبارک حضرت عباس(ع) پوری دنیا کو تعزیت پیش کرتا ہے

آج 25 رجب ہے اور یہ دن اہل بیت(ع) کے چاہنے والوں کے لیے غم و حزن کی یادوں سے وابستہ ہے کیونکہ آج کے دن رسول حضرت محمد(ص) کے ساتویں جانسین حضرت موسی کاظم(ع) نے زہر قاتل کے سبب جام شہادت نوش کیا اور ہمیشہ کے لیے اس ظاہری دنیا کو خیر باد کہہ کر اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔
روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے تمام خدام اور الکفیل انٹر نیشنل نیٹ ورک کے ارکان امام زمانہ(عج)، مراجع عظام اور تمام مسلمانوں کو امام موسی کاظم(ع) کی شہادت پہ پرسہ پیش کرتے ہیں۔

واضح رہے ہارون رشید نے امام موسی کاظم علیہ السلام کو طویل عرصے تک قید میں رکھا امام موسی کاظم علیہ السلام کو ہارون رشید کے حکم پہ متعدد زندانوں میں قید میں رکھا گیا سب سے پہلے امام کو بصرہ میں عيسى بن جعفر کے پاس قید کیا گیا، پھر امام کو وہاں سے فضل بن ربيع کی قید میں منتقل کر دیا گیا، پھر امام کو فضل بن يحيى کی قید میں دے دیا گیا اور آخر میں امام موسی کاظم علیہ السلام کو سندی بن شاہك کی قید میں رکھا گیا اور اسی ملعون نے ہارون کے حکم پہ امام موسی کاظم علیہ السلام کو زہر دے کر شہید کر کیا۔

امام موسی کاظم علیہ السلام نے زندان سے ہارون رشید کو ایک خط بھیجا جس میں لکھا ہوا تھا: يا هارون ما من يوم ضراء انقضى عني إلا انقضى عنك من السراء مثله، حتى نجتمع أنا وأنت في دار يخسر فيها المبطلون یعنی: اے ہارون میرا جو دن بھی سختیوں میں گزرا تمہارا وہی دن عیش و آرام میں بسر ہوا آخرکار میں اور تم ایسے گھر میں جمع ہوں گے کہ جہاں باطل پرست خسارے میں رہیں گے۔ بیشک ہارون رشید، اس کی اولاد اور اس کے غاصب آباء واجداد يزيد بن معاويہ، اس کی اولاد اور اس کے آباء و اجداد کی طرح خسارے میں ہیں۔ لعنۃ اللہ علیھم اجمعین جبکہ دنیا و آخرت میں اصل کامیابی اور سعادت امام موسى کاظم علیہ السلام اور ان کی اولاد اور آباء واجداد کی ہے۔ سلام اللہ وصلواته عليهم أجمعين
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: