مواکب کربلا کی خدماتی و عزائی پروگراموں کو منسوخ کرنے پہ وضاحت

محکمہ صحت نے کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے خطرے کے پیش نظر اجتماعات سے گریز کی ہدایت کی ہے اور اسی حوالے سے اعلی دینی قیادت نے بھی موجودہ وبائی صورتحال میں ہر قسم کے دینی و غیر دینی اجتماعات کے انعقاد سے منع کیا ہے لہذا محکمہ صحت کی ہدایات اور اعلی دینی قیادت کے حکم پر عمل کرتے ہوئے کربلا کے مواکب اور حسینی انجمنوں نے اس سال میں امام موسی کاظم(ع) کے زائرین کو خدمات فراہم کرنے سے معذرت کی ہے اور اسی طرح سے عزاداری کے اجتماعی پروگراموں کا انعقاد نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسی حوالے سے امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) کے روضہ مبارک کے شعائر اور مواکب حسینی سیکشن کے سربراہ ریاض نمہ سلیمان نے بتایا ہے اہل کربلا کے مواکب ہر سال اس مناسبت پہ کاظمیہ میں زائرین کو خدمات فراہم کرتے ہیں وہاں پر اپنے مواکب اور خدماتی ٹینٹس نصب کرتے ہیں اور اسی طرح سے عزاداری میں بھی شرکت کرتے ہیں لیکن محکمہ صحت صحت کی ہدایات اور اعلی دینی قیادت کے حکم کو مدنظر رکھتے ہوئے اس سال اہل کر بلا کے مواکب نے اپنے تمام پروگراموں کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلہ میں معذرت چاہی ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: