اقوام متحدہ نے سن 2015ء میں ایک قرارداد اور اپنے عالمی منصوبے کے تحت دنیا میں موجود لائبریریوں کی بحالی اور مخطوطات کو آنے والی نسلوں کے لیے محفوظ بنانے کی غرض سے ایک منصوبہ تیار کیا کہ جس کے اوپر عراق سمیت چھیانوے ممالک نے دستخط کیے اور اس منصوبہ کے اہداف کو 2030 تک حاصل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ اسی حوالے سے روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کی خواتین کی لائبریری کے منصوبوں کو بھی اقوام متحدہ کے عالمی نقشے میں شامل کیا گيا ہے کہ جنہیں اس منصوبہ کے ممبر ممالک دیکھ سکیں گے۔
وومین لائبریری کی انچارج سيّدة أسماء العبادي نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا ہے کہ اقوام متحدہ کے عالمی نقشہ میں ہم نے اپنے چھ منصوبوں کو مرکز برائے فہرست سازی و تنظیم معلومات کے توسط سے شامل کیا ہے کہ جو درج ذیل ہیں:
تعلیمی سیمینار پروجیکٹ
لائبریری کے دوست اور ثقافت کے رواد پروجیکٹ
لائبریریوں کی تیاری، بحالی اور اضافے سے متعلق آگاہی پروجیکٹ
کورونا سے متعلق آگاہی پروجیکٹ
پیشہ ورانہ مہارت کو بڑھانے کا پروجیکٹ
خواتین میڈیا فورم پروجیکٹ
محترمہ عبادی نے مزید کہا کہ ہماری کوشش ہو گی کہ ہم اپنے مزید منصوبوں کو بھی اس نقشہ کا حصہ بنائیں تاکہ عالمی سطح پر انھیں اجاگر کیا جا سکے۔