سیستانی صاحب نے موجودہ حالات میں سب سے ضرورت مند لوگوں کی مدد کی اپیل کی ہے

اعلی دینی قیادت آیت اللہ العظمی سید علی حسینی سیستانی (دام ظلہ الوارف) نے کورونا کی وباء سے نمٹنے کی مہم کے ضمن میں لاگو کرفیو کے پیش نظر غریب اور ضرورت مند خاندانوں کی مدد کے لیے سب لوگوں سے تعاون کی اپیل کی ہے، اور اس بات پر زور دیا ہے فقہی قواعد کو مدنظر رکھتے ہوئے غریب اور ضرورت مند خاندانوں پر خرچ کی جانے والی رقم کو شرعی حقوق میں شمار کیا جا سکتا ہے۔

دینی قیادت نے تاجروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اشیاء خورد ونوش اور دیگر سامان کی قیمتوں میں اضافہ نہ کریں، اور اسی طرح سے نوجوانوں کو بھی رضاکارانہ طور پر ضرورت مند خاندانوں کا پتہ لگانے اور قانونی اطراف کے ساتھ مل کر ان کے لیے مختص کردہ سامان ان تک پہنچانے کا کہا ہے۔

اہل مواکب کو مخاطب کرتے ہوئے دینی قیادت نے کہا ہے کہ انہوں نے داعش کے خلاف جنگ کے دنوں میں بہادر جنگجوؤں کو ضرورت کی ہر چیز کی فراہمی میں بنیادی کردار ادا کیا تھا، اور اب موجودہ حالات میں وہ اپنی سرگرمیوں کا رخ متاثرہ خاندانوں کی مدد اور معاونت کی سمت موڑ دیں۔

اعلی دینی قیادت کا یہ بیان ان کے دفتر سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں آیا ہے۔

آپ اس سوال اور اس کے جواب کی کاپی کو ذیل میں دیکھ سکتے ہیں:
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: