غریب خاندانوں کی مدد کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے (مرجعيّة التكافل) پروگرام شروع کر دیا ہے

اعلی دینی قیادت کی دعوت پر لبیک کہتے ہوئے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے (مرجعيّة التكافل) کے نام سے ایک پروگرام کا آغاز کر دیا ہے جس کے تحت موجودہ صورتحال میں مالی طور پر کمزور خاندانوں کی امداد شروع کر دی گئی ہے تاکہ کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اکثر عراقی شہروں میں کرفیو کے نفاذ سے متاثر ہونے والے لوگوں تک ضروریات زندگی کی فراہمی ممکن بنائی جا سکے۔

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے اسٹنٹ سیکرٹری میثم زیدی نے بتایا ہے کہ: غریب اور متاثرہ خاندانوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے اعلی دینی قیادت آیت اللہ العظمی سید علی حسینی سیستانی (دام ظلہ الوارف) نے معاشرے کے افراد سے تعاون کی اپیل کی تھی جس پر لبیک کہتے ہوئے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے (مرجعيّة التكافل) کے نام سے ایک امدادی پروگرام کا آغاز کر دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا: روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے اپنے تمام سیکشنز اور کربلا میں موجود ان کے متعلقہ اداروں کو اس پروگرام میں حصہ لینے کی دعوت دی ہے، اس کے علاوہ ریلیف اور سپوٹ یونٹ، وفاء مہم پروگرام، عباس عسکری یونٹ کے ذیلی ڈویژنز سمیت عراق کے دوسرے علاقوں میں موجود روضہ مبارک سے وابستہ تمام اداروں سمیت این جی اوز کو اس پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے اپنی خدمات فراہم کرنے کی اپیل کی ہے تاکہ مل کر غریب اور متاثرہ خاندانوں کی مکمل اور بھرپور مدد کو ممکن بنایا جا سکے۔

انہوں نے بتایا کہ: روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے عباس عسکری یونٹ میں کام کرنے والی اپنی خدماتی ٹیموں کو کربلا اور دوسروں شہروں کے مختلف علاقوں میں موجود غریب خاندانوں تک غذائی مواد پہنچانے کی ذمہ داری سونپی ہے جنہوں نے مقامی لوگوں کے ساتھ مل کر اپنا کام شروع کر دیا ہے۔

میثم زیدی نے تمام مخیّر حضرات سے اپیل کی ہے کہ وہ روضہ مبارک کے ساتھ مل کر مذکورہ بالا پروگرام کے تحت یا پھر اپنے طور پر اس بحران میں غریب لوگوں تک ضروریات زندگی پہنچانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں۔

واضح رہے اعلی دینی قیادت نے موجودہ بحران میں سب لوگوں سے غریب خاندانوں کی مدد کرنے کی اپیل کی ہے اعلی دینی قیادت کے اس بارے میں بیان کو اس لنک کے ذریعے دیکھا جا سکتا ہے:

https://alkafeel.net/news/index?id=10347&lang=ur
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: