سیستانی صاحب: مخیّر حضرات ضرورت مند خاندانوں پر خرچ کی جانے والی رقم کو شرعی حقوق میں شمار کر سکتے ہیں

اعلی دینی قیادت آیت اللہ العظمی سید علی حسینی سیستانی (دام ظلہ الوارف) سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انھوں نے موجودہ بحران میں سب لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ معاشرے کے ضرورت مند افراد کی مدد کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں تاکہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے لاگو کرفیو کے دوران ان کی پہلے سے خراب معاشی حالت کو مزید ابتر ہونے سے بچایا جا سکے۔

اعلی دینی قیادت نے اپنے پیغام میں مخیر حضرات کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ:

مالی حوالے مضبوط مخیّر حضرات اس سلسلہ میں ہر ممکن تعاون کریں فقہی قواعد کو مدنظر رکھتے ہوئے غریب اور ضرورت مند خاندانوں پر خرچ کی جانے والی رقم کو شرعی حقوق میں شمار کیا جا سکتا ہے۔

واضح رہے اعلی دینی قیادت نے موجودہ بحران میں سب لوگوں سے غریب خاندانوں کی مدد کرنے کی اپیل کی ہے اعلی دینی قیادت کے اس بارے میں بیان کو اس لنک کے ذریعے دیکھا جا سکتا ہے:

https://alkafeel.net/news/index?id=10347&lang=ur
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: