سیستانی صاحب: نوجوان طبقہ رضاکارانہ طور پر ضرورت مند خاندانوں کا پتہ لگائے اور ان کے لیے مختص کردہ سامان ان تک پہنچائے

اعلی دینی قیادت آیت اللہ العظمی سید علی حسینی سیستانی (دام ظلہ الوارف) سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انھوں نے موجودہ بحران میں سب لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ معاشرے کے ضرورت مند افراد کی مدد کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں تاکہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے لاگو کرفیو کے دوران ان کی پہلے سے خراب معاشی حالت کو مزید ابتر ہونے سے بچایا جا سکے۔

اعلی دینی قیادت نے اپنے پیغام میں نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ:

اکثر علاقوں میں کرفیو کے پیش نظر قانونی اداروں سے اجازت کر غیور نوجوان طبقہ رضاکارانہ طور پر ضرورت مند خاندانوں کا پتہ لگانے اور ان کے لیے مختص کردہ سامان ان تک پہنچانے میں مدد کرے، اور اس دوران تمام احتیاطی تدابیر پر بھی عمل کریں تاکہ (خدا ناخواستہ) یہ وباء ان تک نہ پہنچے۔

واضح رہے اعلی دینی قیادت نے موجودہ بحران میں سب لوگوں سے غریب خاندانوں کی مدد کرنے کی اپیل کی ہے اعلی دینی قیادت کے اس بارے میں بیان کو اس لنک کے ذریعے دیکھا جا سکتا ہے:

https://alkafeel.net/news/index?id=10347&lang=ur
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: