مسلسل ساتویں دن بھی عباس(ع) عسکری یونٹ کا عملہ کربلا کے رہائشی علاقوں میں جراثیم کش سپرے کرتا رہا

مسلسل ساتویں دن بھی عباس(ع) عسکری یونٹ (اللواء/26حشد شعبي) کا عملہ الجود کمپنی کے تعاون سے کربلا کے رہائشی علاقوں میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے سارا دن سپرے کرتا رہا۔

یونٹ کے عملہ نے فائر برگیڈ کے ساتھ مل کر اتوار کے دن حيّ العبّاس، حيّ الزهراء، مناطق البستنة اور ان کے گرد ونواح کے تمام علاقوں میں سپرے کیا اور سپرے کے دوران ہر جگہ عباس(ع) عسکری یونٹ کا میڈیکل سٹاف لاؤڈ سپیکر کے ذریعے لوگوں کو مسلسل کورونا وائرس کے متعلق معلومات اور اس سے بچاؤ کے طریقے بھی بتاتا رہا تاکہ لوگوں میں کورونا وائرس سے متعلق زیادہ سے زيادہ آگاہی پھیلائی جا سکے۔

کربلا کے فائر برگیڈ کے محکمہ نے اپنے اعلامیہ میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے جاری اقدامات کے حوالے سے عباس(ع) عسکری یونٹ کی کاوشوں کو سراہا ہے اور بتایا ہے کہ یونٹ کے پچاس سے زائد ارکان فائر برگیڈ کے عملہ کے ساتھ مل کر شہر میں ہر جگہ وسیع پیمانے پرصبح سے شام تک سپرے کر رہے ہیں اور یہ سلسلہ کربلا کے کورونا فری ہونے تک جاری رہے گا۔

واضح رہے عباس(ع) عسکری یونٹ نے خير الجود کمپنی کے تعاون سے کورونا سے بچاؤ کے لیے (16 مارچ 2020ء) کو کربلا کے رہائشی علاقوں میں وسیع پیمانے پر جراثیم کش سپرے کا سلسلہ شروع کیا تھا جو ابھی تک جاری ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: