الکفیل یونیورسٹی کے ڈینٹل کلینکس میں کورونا سے بچاؤ کے لیے خاص مواد سے سپرے کردیا گیا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کی الکفیل یونیورسٹی کے ڈینٹل کالج میں سپرے کا کام مکمل ہوگیا ہے اس سلسلہ میں (سی بی آر این) نجف اشرف کے تعاون سے ڈینٹل کالج کی لیبارٹریوں اور کالج کے کلینکس میں خاص مادے کے ذریعے سے سپرے کیا گیا کہ جو خاص طور پر طبی عمارتوں، طبی مشینری اور طبی آلات کو جراثیم سے پاک کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے الکفیل یونیورسٹی سمیت روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے تمام تعلیمی اداروں میں جراثیم کش سپرے کیا جا چکا ہے تاکہ تمام تعلیمی عمارتوں کو کورونا وائرس سے محفوظ بنایا جا سکے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: