روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے دینی امور کے سیکشن نے میڈیا سیکشن کے ساتھ مل کر کورونا وائرس سے متعلق آگاہی مہم کا جو سلسلہ شروع کیا تھا وہ تاحال جاری ہے اور ہر ممکن طریقے سے اسے وسعت دی جا رہی ہے۔
دینی امور کے سیکشن کے انچارج صلاح کربلائی نے بتایا ہے اس مہم میں کورونا وائرس کے علاج، اس کے حوالے سے احتیاطی تدابیر اور دوسرے امور کو شرعی نقطہ نظر سے بیان کیا جاتا ہے اس کے لیے آیات اور احادیث کی روشنی میں موجودہ حالات کے زیر سایہ مومن کی شرعی ذمہ داری واضح کی جاتی ہے۔
نامور علمائے کرام اس موضوع پر درس دیتے ہیں کہ جو الکفیل نیٹ ورک اور اس سے ملحقہ نیٹ ورکس پر نشر ہوتے ہیں تاکہ لوگ ان کے ذریعے سے کورونا کے خطرات سے بچنے کے لیے شرعی رہنمائی حاصل کر سکیں۔