بابل گورنریٹ کے شمالی علاقوں میں ضرورت مند خاندانوں کو اشیاء خورد ونوش کی فراہمی

روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے ریلیف اینڈ سپورٹ ڈویژن کی ذیلی تنظیم شباب الحسن المجتبی(ع) نے (مرجعیۃ التکافل) پروگرام کے تحت ضرورت مند خاندانوں میں اشیاء خورد نوش تقسیم کرنا شروع کر دی ہیں تاکہ کرونا سے نمٹنے کے لیے لگائے گئے کرفیو کے دوران ان کی معاشی حالت کو سہارا دیا جا سکے۔

یونٹ کے انچارج قاسم رحیم معموری نے کہا ہے کہ ہیت شباب الحسن(ع) کی طرف سے شروع کی جانے والی کے مہم ہم عراق کے تمام شہروں میں ضرورت مند لوگوں کی مدد کے لیے شروع کی جانے والی مہم کا ایک حصہ ہے، شباب الحسن(ع) نے آج غذائی مواد پر مشتمل سینکڑوں پیکٹس شمالی بابل کے مختلف علاقوں میں رہنے والے غریب اور ضرورت مند افراد کے درمیان تقسیم کیے ہیں اور اس سپورٹ کا سلسلہ بغیر وقفے کے جاری رہے گا اور آنے والے دنوں میں اس کو مزید وسعت دی جائے گی۔

واضح رہے کہ اعلی دینی قیادت کی دعوت پر لبیک کہتے ہوئے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے (مرجعيّة التكافل) کے نام سے ایک پروگرام کا آغاز کر دیا ہے جس کے تحت موجودہ صورتحال میں مالی طور پر کمزور خاندانوں کی امداد شروع کر دی گئی ہے تاکہ کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اکثر عراقی شہروں میں کرفیو کے نفاذ سے متاثر ہونے والے لوگوں تک ضروریات زندگی کی فراہمی ممکن بنائی جا سکے۔
روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے اپنے تمام سیکشنز اور کربلا میں موجود ان کے متعلقہ اداروں کو اس پروگرام میں حصہ لینے کی دعوت دی ہے، اس کے علاوہ ریلیف اور سپوٹ یونٹ، وفاء مہم پروگرام، عباس عسکری یونٹ کے ذیلی ڈویژنز سمیت عراق کے دوسرے علاقوں میں موجود روضہ مبارک سے وابستہ تمام اداروں سمیت مواکب اور این جی اوز کو اس پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے اپنی خدمات فراہم کرنے کی اپیل کی ہے تاکہ مل کر غریب اور متاثرہ خاندانوں کی مکمل اور بھرپور مدد کو ممکن بنایا جا سکے۔
تمام مخیّر حضرات سے اپیل ہے کہ وہ روضہ مبارک کے ساتھ مل کر مذکورہ بالا پروگرام کے تحت یا پھر اپنے طور پر اس بحران میں غریب لوگوں تک ضروریات زندگی پہنچانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں۔

اعلی دینی قیادت نے موجودہ بحران میں سب لوگوں سے غریب خاندانوں کی مدد کرنے کی اپیل کی ہے اعلی دینی قیادت کے اس بارے میں بیان کو اس لنک کے ذریعے دیکھا جا سکتا ہے:

https://alkafeel.net/news/index?id=10347&lang=ur
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: