ناحیہ سومر کے حسینی مواکب نے ضرورت مند افراد میں غذائی مواد تقسیم کرنا شروع کردیا ہے

امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) کے روضہ مبارک کے شعائر اور حسینی مواکب سیکشن نے بتایا ہے کہ دیوانیہ کے علاقے سومر کے مواکبِ حسینیہ نے اعلی دینی قیادت کی ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے انسانی بنیادوں پر علاقے میں موجود ضرورت مند افراد کے درمیان غذائی تقسیم کرنا شروع کر دیا ہے اور بڑے پیمانے پر غریب علاقوں میں جا کر ضرورت مند افراد کو کو یہ غذائی مواد دیا جا رہا ہے۔ اور جب تک کورونا کی وجہ سے کرفیو ختم نہیں ہو جاتا اور کاروباری زندگی شروع نہیں ہو جاتی اس وقت تک اس کا سلسلہ جاری رہے گا۔

واضح رہے کہ اعلی دینی قیادت آیت اللہ العظمی سید علی `حسینی سیستانی (دام ظلہ الوارف) کی دعوت پر لبیک کہتے ہوئے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے (مرجعيّة التكافل) کے نام سے ایک پروگرام کا آغاز کر دیا ہے جس کے تحت موجودہ صورتحال میں مالی طور پر کمزور خاندانوں کی امداد شروع کر دی گئی ہے تاکہ کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اکثر عراقی شہروں میں کرفیو کے نفاذ سے متاثر ہونے والے لوگوں تک ضروریات زندگی کی فراہمی ممکن بنائی جا سکے۔ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے اپنے تمام سیکشنز اور کربلا میں موجود ان کے متعلقہ اداروں کو اس پروگرام میں حصہ لینے کی دعوت دی ہے، اس کے علاوہ ریلیف اور سپوٹ یونٹ، وفاء مہم پروگرام، عباس عسکری یونٹ کے ذیلی ڈویژنز سمیت عراق کے دوسرے علاقوں میں موجود روضہ مبارک سے وابستہ تمام اداروں سمیت مواکب اور این جی اوز کو اس پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے اپنی خدمات فراہم کرنے کی اپیل کی ہے تاکہ مل کر غریب اور متاثرہ خاندانوں کی مکمل اور بھرپور مدد کو ممکن بنایا جا سکے۔
تمام مخیّر حضرات سے اپیل ہے کہ وہ روضہ مبارک کے ساتھ مل کر مذکورہ بالا پروگرام کے تحت یا پھر اپنے طور پر اس بحران میں غریب لوگوں تک ضروریات زندگی پہنچانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں۔

اعلی دینی قیادت نے موجودہ بحران میں سب لوگوں سے غریب خاندانوں کی مدد کرنے کی اپیل کی ہے اعلی دینی قیادت کے اس بارے میں بیان کو اس لنک کے ذریعے دیکھا جا سکتا ہے:

https://alkafeel.net/news/index?id=10347&lang=ur
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: