کورونا کے علاج کے لیے ہسپتال تعمیر کرنے کا کام 24گھنٹے جاری ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) نے کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج کے لیے ایک دن پہلے ہسپتال کی تعمیر کا کام شروع کیا تھا جس کے ابتدائی مراحل کو کافی حد تک مکمل کر لیا گیا ہے۔

کورونا وائرس کے علاج کے لیے ہسپتال کی تعمیر کا کام 24گھنٹے جاری ہے اور روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے منٹینس انجینئرنگ سیکشن کے ارکان تین شفٹوں میں ہسپتال کی تعمیر کا کام جاری رکھے ہوئے ہیں تاکہ جلد سے جلد تعمیر کے بعد اسے کورونا سے متاثرہ مریضوں کے لئے استعمال کیا جا سکے۔

یہ ہسپتال کربلا میں واقع امام حسین میڈیکل سٹی کا حصہ ہے اور تعمیر مکمل ہونے کے بعد روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کا میڈیکل سیکشن اور الکفیل ہسپتال اسے آپریشنل کرے گا۔

اس پروجیکٹ کے انچارج انجینئر عمار صلاح مہدی نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا ہے ہے کہ انجینئرنگ مینٹینینس انجینرنگ کے ارکان صبح ، شام اور رات کی تین شفٹوں میں چوبیس گھنٹے اس ہسپتال کی تعمیر کے لیے کام کو جاری رکھے ہوئے ہیں تاکہ ان نازک حالات میں جلد سے جلد اس ہسپتال کو مکمل کیا جا سکے ۔

انہوں نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں ہسپتال کے لئے زمین تیار کر لی گئی ہے اس کے لیے ہم نے ہسپتال کے لیے مختص کردہ زمین کو ہموار کرنے کے بعد تقریبا 40 سنٹی میٹر وہاں موجود زمین مٹی کو ہٹا کر اس کی جگہ (450) مكعّب میٹر مخصوص تعمیراتی مٹی کے جسے سبیش کہا جاتا ہے وہاں پر ڈالی کہ جسے روضہ مبارک کی العطاء فیکٹری نے تیار کیا تھا۔ زمین کو تیار کرنے کے بعد ہسپتال کا نقشہ چونے کی مدد سے وہاں پے بنا دیا گیا ہے تاکہ بنیادیں کھودنے کا کام شروع کیا جا سکے۔

اعلی دینی قیادت آیت اللہ العظمی سید علی حسینی سیستانی (دام ظلہ الوارف) کی ہدایات پر عمل درآمد، صحت کے شعبہ کی مدد، اور معاشرے کو کرونا وائرس جیسی وباؤں سے بچانے اور اس کے علاج کے لیے روضہ مبارک کے مینٹینینس انجینیئرنگ سیکشن نے کورونا وائرس جیسی بیماریوں کے علاج کے لیے کربلا میں موجود امام حسین میڈیکل سٹی کے قریب ایک خصوصی ہسپتال کی تعمیر کا کام شروع کیا ہے کہ جس کی نگرانی اور مشاورت کے لیے روضہ مبارک کے میڈیکل کے شعبہ اور الکفیل ہسپتال کو تعینات کیا گیا ہے تاکہ اگر خدا ناخواستہ پھر کوئی اس قسم کی بیماری آتی ہے تو اس کے علاج کے لیے پہلے سے ہسپتال اور طبی تیاریاں موجود ہوں۔ اس ہسپتال میں کل 60 کمرے ہوں گے کہ جن میں 52 کمرے مریضوں کے لیے ہوں گے جبکہ آٹھ کمرے اداری امور کے لیے مختص کیے جائیں گے۔ یہ ہسپتال 1170 میٹر مربع رقبہ پر مشتمل ہے کہ جس میں ہر کمرہ دوسرے سے مکمل طور پر الگ ہو گا ہر کمرہ الگ سینیٹری یونٹ اور دیگر ضروری سہولیات پر مشتمل ہے اور انشاءاللہ جلد سے جلد اس ہسپتال کی تعمیر کا کام مکمل کردیا جائے گا تاکہ اگر خدانخواستہ وباء پھوٹنے کی صورت میں دوبارہ اس کے علاج اور اس سے نمٹنے کے لیے ہمارے پاس پہلے سے تیاریاں موجود ہوں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: