عباس عسکری یونٹ نے گزشتہ دو روز کے دوران بارہ سو سے زیادہ ضرورت خاندانوں تک امداد پہنچائی

کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے لگائے گئے کرفیو سے متاثر ہونے والے غریب اور ضرورت مند خاندانوں کی مدد کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) نے (مرجعيّة التكافل) کے نام سے پروگرام شروع کیا تھا کہ جس کے تحت گزشتہ دو روز میں عباس عسکری یونٹ نے مختلف علاقوں میں بارہ سو سے زیادہ ضرورت مند خاندانوں تک غذائی مواد پہنچایا ہے۔

عباس عسکری یونٹ یونٹ نے مثنّى، واسط اورميسان کے علاقوں میں رہنے والے والے ضرورت مند لوگوں تک یہ غذائی سامان پہنچایا ہے اور جہاں بھی وہ غذائی سامان پہنچا رہے ہیں وہ کورونا وائرس سے متعلق آگاہی پھیلانے کے لیے اس کے خطرات اور اس سے بچاؤ کے بارے میں پمفلٹ بھی تقسیم کر رہے ہیں

عباس عسکری یونٹ کی انتظامیہ نے بتایا ہے کہ ہمیں جیسے جیسے متاثرہ افراد کے بارے میں معلوم ہوتا جا رہا ہے ہم ان تک امدادی سامان پہنچا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اعلی دینی قیادت کی دعوت پر لبیک کہتے ہوئے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے (مرجعيّة التكافل) کے نام سے ایک پروگرام کا آغاز کر دیا ہے جس کے تحت موجودہ صورتحال میں مالی طور پر کمزور خاندانوں کی امداد شروع کر دی گئی ہے تاکہ کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اکثر عراقی شہروں میں کرفیو کے نفاذ سے متاثر ہونے والے لوگوں تک ضروریات زندگی کی فراہمی ممکن بنائی جا سکے۔

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے اپنے تمام سیکشنز اور کربلا میں موجود ان کے متعلقہ اداروں کو اس پروگرام میں حصہ لینے کی دعوت دی ہے، اس کے علاوہ ریلیف اور سپوٹ یونٹ، وفاء مہم پروگرام، عباس عسکری یونٹ کے ذیلی ڈویژنز سمیت عراق کے دوسرے علاقوں میں موجود روضہ مبارک سے وابستہ تمام اداروں سمیت مواکب اور این جی اوز کو اس پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے اپنی خدمات فراہم کرنے کی اپیل کی ہے تاکہ مل کر غریب اور متاثرہ خاندانوں کی مکمل اور بھرپور مدد کو ممکن بنایا جا سکے۔

تمام مخیّر حضرات سے اپیل ہے کہ وہ روضہ مبارک کے ساتھ مل کر مذکورہ بالا پروگرام کے تحت یا پھر اپنے طور پر اس بحران میں غریب لوگوں تک ضروریات زندگی پہنچانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں۔

اعلی دینی قیادت نے موجودہ بحران میں سب لوگوں سے غریب خاندانوں کی مدد کرنے کی اپیل کی ہے اعلی دینی قیادت کے اس بارے میں بیان کو اس لنک کے ذریعے دیکھا جا سکتا ہے:

https://alkafeel.net/news/index?id=10347&lang=ur
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: