روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کی لائبریری نے محدود پیمانے پر کتابوں تک رسائی فراہم کردی ہے

عراق میں میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے گزشتہ کئی ہفتے سے کرفیو لاگو ہے اور اس صورتحال کی وجہ سے بڑی تعداد روضہ مبارک حضرت عباس(علیہ السلام) کی لائبریری سے استفادہ نہیں کر پا رہی لہذا روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کی لائبریری نے محدود پیمانے پر کتابوں تک رسائی کو ممکن بنایا ہے اور آنے والے وقت کچھ امور کو مینج کرنے کے بعد وسیع پیمانے پر کتابوں تک رسائی کو ممکن بنا دیا جائے گا۔

فی الحال ایک شخص ہفتہ میں لائبریری میں موجود صرف چار مصادر تک رسائی حاصل کر سکتا ہے اور اس کے لیے بھی شرط یہ ہے کہ ان مصادر سے استفادہ کا خواہشمند عراقی یونیورسٹیوں میں اعلی تعلیم حاصل کر رہا ہوں ہو لہذا اسے فارم کے ساتھ اپنے یونیورسٹی کارڈ کی کاپی بھی لائبریری کو ارسال کرنا ہو گی۔

فارم پُر کرتے ہوئے ای میل ایڈریس کو صحیح طور پر لکھا جائے کیونکہ کتابوں تک رسائی اسی میل ایڈریس کے ذریعے سے دی جائے گی۔

مصادر کی فہرست دیکھنے کے لیے مندرجہ ذیل ذیل لنک سے استفادہ کیا جائے:

https://www.alkafeel.net/library/elec_lib/
مزید معلومات کے لیے اس نمبر اور ای میل پر رابطہ کیا جا سکتا ہے:

(009647806088899)

(library@alkafeel.net).
اس لنک کے ذریعے آپ اپنا مطلوبہ مصدر طلب کرسکتے ہیں:

https://forms.gle/ua35GhvfWtjnGMNf8
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: