ریلیف اینڈ سپورٹ ڈویژن کی بغداد / رصافة برانچ کی طرف امدادی مہم کا بھرپور آغاز

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے ریلیف اینڈ سپورٹ ڈویژن کی بغداد / رصافة برانچ نے (مرجعيّة التكافل) پروگرام کے تحت آج سے اُن غریب خاندانوں کو غذائی مواد کی فراہمی شروع کر دی ہے کہ جو کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے لگائے گئے کرفیو سے معاشی طور متاثر ہوئے ہیں اور انھیں اپنی روزمرہ ضروریات کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے۔

ریلیف اینڈ سپورٹ ڈویژن اعلی دینی قیادت کی اپیل اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی ہدایت پر عراق کے مختلف شہروں میں قائم اپنی شاخوں اور علاقیائی مواکب کے توسط سے اس وقت پورے ملک میں ضرورت مند افراد کی امداد کی وسیع پیمانے پر مدد کر رہا ہے اور بغداد / رصافة برانچ کی طرف سے یہ امدادی مہم اس کی ایک مثال ہے۔

بغداد / رصافة برانچ کی اس امدادی مہم میں انھیں قافلة لبّيك يا عراق،هيئة أنصار الجهاد الكفائيّ،اور فرقة العبّاس(ع) القتاليّة مدينة الصدر کا تعاون حاصل ہے.

قافلة لبّيك يا عراق کے سربراہ شیخ تحسین سودانی اور هيئة أنصار الجهاد الكفائيّ کے انچارج صباح عبداللہ نے بتایا ہے کہ اس مہم میں ہم چودہ سے زیادہ اقسام پر مشتمل خشک غذائی مواد ضرورت مند خاندانوں میں تقسیم کر رہے ہیں اور جب تک کرفیو ختم نہین ہو جاتا اور کاروباری زندگی شروع نہیں ہو جاتی ہم اس مہم کو جاری رکھیں گے۔

جبکہ دوسری جانب امداد وصول کرنے والے خاندانوں نے اعلی دینی قیادت آیت اللہ العظمی سید علی حسینی سیستانی (دامت برکاتہ) کا اس امدادی مہم کو شروع کروانے پر شکریہ ادا کیا ہے اور انھیں عراق کے لیے نعمت قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ اعلی دینی قیادت کی دعوت پر لبیک کہتے ہوئے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے (مرجعيّة التكافل) کے نام سے ایک پروگرام کا آغاز کر دیا ہے جس کے تحت موجودہ صورتحال میں مالی طور پر کمزور خاندانوں کی امداد شروع کر دی گئی ہے تاکہ کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اکثر عراقی شہروں میں کرفیو کے نفاذ سے متاثر ہونے والے لوگوں تک ضروریات زندگی کی فراہمی ممکن بنائی جا سکے۔

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے اپنے تمام سیکشنز اور کربلا میں موجود ان کے متعلقہ اداروں کو اس پروگرام میں حصہ لینے کی دعوت دی ہے، اس کے علاوہ ریلیف اور سپوٹ یونٹ، وفاء مہم پروگرام، عباس عسکری یونٹ کے ذیلی ڈویژنز سمیت عراق کے دوسرے علاقوں میں موجود روضہ مبارک سے وابستہ تمام اداروں سمیت مواکب اور این جی اوز کو اس پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے اپنی خدمات فراہم کرنے کی اپیل کی ہے تاکہ مل کر غریب اور متاثرہ خاندانوں کی مکمل اور بھرپور مدد کو ممکن بنایا جا سکے۔

تمام مخیّر حضرات سے اپیل ہے کہ وہ روضہ مبارک کے ساتھ مل کر مذکورہ بالا پروگرام کے تحت یا پھر اپنے طور پر اس بحران میں غریب لوگوں تک ضروریات زندگی پہنچانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں۔



اعلی دینی قیادت نے موجودہ بحران میں سب لوگوں سے غریب خاندانوں کی مدد کرنے کی اپیل کی ہے اعلی دینی قیادت کے اس بارے میں بیان کو اس لنک کے ذریعے دیکھا جا سکتا ہے:

https://alkafeel.net/news/index?id=10347&lang=ur
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: