کربلا کے دو تہائی حصہ میں اینٹی کورونا سپرے مکمل کر لیا گیا ہے

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے اور عوام کو اس سے محفوظ بنانے کے لیے العباس(ع) عسکری یونٹ (اللواء/26 حشد شعبي) سرکاری اداروں اور ہلال احمر کے تعاون سے گزشتہ دس دن سے کربلا کے رہائشی علاقوں، سرکاری دفاتر، عوامی مقامات اور گلی محلوں میں سپرے کر رہا ہے اور اب تک کربلا کے دو تہائی سے زیادہ علاقوں میں اینٹی کورونا سپرے مکمل کر لیا گیا ہے۔

کربلا کے فائر برگیڈ کے ادارہ کے انچارج اور اینٹی کورونا سپرے مہم کے نگران سعد اسماعيل نے بتایا ہے کہ کربلا گورنریٹ کے مرکزی شہر، نواحی شہروں، قصبوں اور دیہاتوں سمیت اب تک کربلا گورنریٹ کے دوتہائی حصہ میں اینٹی کورونا سپرے مکمل کر لیا گیا ہے کربلا گورنریٹ کے باقی تمام علاقوں میں بھی اینٹی کورونا سپرے جلد مکمل ہو جائے گا۔

ہلال احمر کی کربلا برانچ کے انچارج مصطفى واثق سلمان کا کہنا ہے کربلا کے تھوڑے سے علاقے کے علاوہ کربلا کے تقریبا سب رہائشی علاقوں میں اینٹی کورونا سپرے کر دیا ہے گیا ہے۔ انھوں اس سلسلہ میں عباس عسکری یونٹ کی کاوشوں کو سراہا اور اینٹی کورونا سپرے مہم میں یونٹ کے جوانوں کو مہم کی ریڑھ کی ہڈی قرار دیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: