روضہ مبارک حضرت عباس(ع) اپنے کسی بھی اہلکار کے کورونا سے متاثر ہونے ک تردید کرتا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) سوشل میڈیا پر نشر ہونے والی اس خبر کی سختی سے تردید کرتا ہے کہ جس میں کہا گیا ہے کہ روضہ مبارک کے اہلکاروں کو کرونا وائرس نے متاثر کیا ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے ادارہ سے جاری ہونے والی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے بارے میں صرف انہی خبروں کو باوثوق شمار کیا جائے کہ جو روضہ مبارک کی رسمی ویب سائٹس سے نشر ہوتی ہیں اس کے علاوہ جتنی بھی خبریں مختلف غیر موثوق ذرائع اور غیر موثوق سوشل میڈیا سے نشر ہوتی ہیں انھیں فیک شمار کیا جائے۔

واضح رہے روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) نے ابتداء سے ہی وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے بہت سارے اقدامات کر رہا ہے۔ روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) نے ناصرف اپنے اہلکاروں بلکہ کربلا اور دوسرے شہروں میں سب لوگوں کو بھی کورونا سے بچانے اور ان کی دیگر مشکلات کو حل کرنے کے لیے بہت سارے امور سرانجام دے رہا ہے اور اس مشکل وقت میں روضہ مبارک عراق کے سب شہریوں کے ساتھ کھڑا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: