الیکٹرانک فیملی ڈاکٹر کی جانب سے شہریوں کو کرونا وائرس سے بچنے، اس کے پھیلاو کو روکنے اور اس وبا سے مقابلہ کرنے کے لئےمفت طبی مشاورت کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ فکر و ثقافت کے ذیلی ادارے القمرسینٹر فار ڈیجیٹل میڈیا کی جانب سے(الیکٹرونک فیملی ڈاکٹر) کے نام سے ایک خصوصی چینل اور پیج شہریوں کوطب کے تمام شعبوں میں مفت طبی مشاورت اور خدمات فراہم کررہا ہے اور موجودہ حالات کے پیش نظر الیکٹرانک فیملی ڈاکٹر کی جانب سے اپنی مفت طبی مشاورت اور خدمات کو وسعت دیتے ہوئے شہریوں اور عوام کو کرونا وائرس جو کہ وبائی شکل اختیار کر چکا ہے سے بچنے، اس کے پھیلاو کو روکنے اور اس وبا سے مقابلہ کرنے کے لئےمفت طبی مشاورت کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں ملکی و غیر ملکی طبی ماہرین پر مشتمل ایک کیڈر شہریوں کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جوابات کے ساتھ ساتھ اس وائرس سے بچنے کے طریقوں، احتیاطی تدابیر اور ضروری معلومات سے متعلق رہنمائی فراہم کرے گا۔ مندرجہ ذیل پلیٹ فارمز کے ذریعے کرونا وباء سے متعلق معلومات اور سوالات کے لئے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
فیس بک کمیونیکیشن پیجزطبيب-العائلة-الإلكترونيّ.۔
واٹس ایپ نمبر (07602421257) (صرف خواتین کے لیے)۔
واٹس ایپ نمبر (07602421257)کسی بھی قسم کی طبی مشاورت کے لیے (صرف خواتین کے لیے)۔
ٹیلیگرام: (t.me/OnlineFamilyDr) ، اور عوامی گروپ میں شامل ہونے کے لئے: (@ الیکٹرانک فیملیڈاکٹر)۔
کسی بھی قسم کی طبی مشاورت یا طبی مسائل کے حل کے لیے القمرسینٹر فار ڈیجیٹل میڈیا کی جانب سے سے تشکیل دیا گیا ہے یہ کیڈر عوامی مفاد اور ضرورت مند افراد اور خاندانوں کے لیے رضاکارانہ خدمات پیش کر رہا ہے ۔ الیکٹرونک فیملی ڈاکٹر کے ذریعے مختلف طبی موضوعات اور مسائل پر طبی مشورے اور طبی علاج بھی شائع کیے جاتے ہیں جو کہ خصوصی طور پرموجودہ حالات کے تناظر میں بچوں سے لے کر بزرگ افراد تک سب کے لئے نہایت مفید اور موزوں ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: