کورونا وائرس کے مریضوں کےعلاج کے لیے امام حسین(ع) میڈیکل سٹی میں ہسپتال کی تعمیر کے چوتھے مرحلے کا آغا کیا جا چکا ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کی جانب سے کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج کے لیے امام حسین(ع) میڈیکل سٹی میں ہسپتال کی تعمیر کا کام بغیر کسی وقفے سے تیزی سے جاری ہے اور انجینئرنگ مینٹیننس ڈیپارٹمنٹ کے عملے نے ہسپتال کی تعمیر کے چوتھے مرحلے کا آغاز کر دیا ہے۔

اس سلسلہ میں وہاں موجود انجینئر عمار صلاح مہدی نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا ہے کہ لوہے کی سلاخوں کا جال بچھانے کے بعد ہسپتال کی کنکریٹڈ بنیادوں اور فرش کی تعمیر کا کام مکمل کرنے کے بعد تعمیر کے چوتھے مرحلے کا آغاز کیا جا چکا ہے، اور ہسپتال کو جلد سے جلد مکمل کرنے کے لئے اس پر 24گھنٹے کام جاری ہے۔

واضح رہے اعلی دینی قیادت آیت اللہ العظمی سید علی حسینی سیستانی (دام ظلہ الوارف) کی ہدایات پر عمل درآمد کے لیے روضہ مبارک کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی (دام عزہ) نے کورونا کے علاج کے لیے الگ سے خاص ہسپتال بنانے کا فیصلہ کیا جس کے بعد مینٹینینس انجینیئرنگ سیکشن نے کورونا وائرس جیسی بیماریوں کے علاج کے لیے کربلا میں موجود امام حسین میڈیکل سٹی کے قریب ایک خصوصی ہسپتال کی تعمیر کا کام شروع کیا ہے کہ جس کی نگرانی اور مشاورت کے لیے روضہ مبارک کے میڈیکل کے شعبہ اور الکفیل ہسپتال کو تعینات کیا گیا ہے تاکہ اگر خدا ناخواستہ پھر کوئی اس قسم کی بیماری آتی ہے تو اس کے علاج کے لیے پہلے سے ہسپتال اور طبی تیاریاں موجود ہوں۔ اس ہسپتال میں کل 60 کمرے ہوں گے کہ جن میں 52 کمرے مریضوں کے لیے ہوں گے جبکہ آٹھ کمرے اداری امور کے لیے مختص کیے جائیں گے۔ یہ ہسپتال 1170 میٹر مربع رقبہ پر مشتمل ہے کہ جس میں ہر کمرہ دوسرے سے مکمل طور پر الگ ہو گا ہر کمرہ الگ سینیٹری یونٹ اور دیگر ضروری سہولیات پر مشتمل ہے اور انشاءاللہ جلد سے جلد اس ہسپتال کی تعمیر کا کام مکمل کردیا جائے گا تاکہ اگر خدانخواستہ وباء پھوٹنے کی صورت میں دوبارہ اس کے علاج اور اس سے نمٹنے کے لیے ہمارے پاس پہلے سے تیاریاں موجود ہوں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: