(مرجعيّة التكافل) پروگرام کے تحت العباس فائٹنگ اسکواڈ نے کربلا گورنیٹ میں امدادی مہم کا آغاز کر دیا ہے

اعلی دینی قیادت کی دعوت پر لبیک کہتے ہوئے العباس فائٹنگ اسکواڈ کی جانب سے مالی طور پر کمزور خاندانوں کی امداد شروع کر دی گئی ہے تاکہ کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اکثر عراقی شہروں میں کرفیو کے نفاذ سے متاثر ہونے والے لوگوں تک ضروریات زندگی کی فراہمی ممکن بنائی جا سکے۔

(مرجعيّة التكافل) پروگرام کے تحت العباس فائٹنگ اسکواڈ نے اس امدادی مہم کے پہلے مرحلے میں کربلا گورنیٹ کے تین محلوں میں ضرورت مند خاندانوں میں غذائی اشیاء پر مشتمل ٹوکریاں تقسیم کی ہیں اور اسکواڈ کی جانب سے ہر محلے میں (150) غذائی ٹوکریاں تقسیم کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ ضرورت مند خاندانوں کا انتخاب ممتاز سماجی اور دینی شخصیات کی نشان دہی پر کیا گیا ہے اور جب تک کرفیو ختم نہین ہو جاتا اور کاروباری زندگی شروع نہیں ہو جاتی اس مہم کو جاری رکھا جائے گا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ اسکواڈ نے ڈونیشنز کی وصولی اور ان کے مستحق افراد میں تقسیم کرنے کے لئے منظور شدہ آوٹ لیٹس اور مراکز کی فہرست اپ لوڈ کردی ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: