ریلیف اینڈ سپورٹ ڈویژن کی واسط میں موجود شاخ متاثرہ خاندانوں کی امداد کے لئے اپنی تمام انسانی اور مادی صلاحیتوں کو بروئے کار لا رہی ہے

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے ریلیف اینڈ سپورٹ ڈویژن کی واسط میں موجود شاخ اور علاقائی مواکب (مرجعيّة التكافل) پروگرام کے تحت اپنی تمام انسانی اور مادی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے دن رات اُن غریب اور متاثرہ خاندانوں کو غذائی مواد کی فراہمی جاری رکھے ہوئے ہیں کہ جو کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے لگائے گئے کرفیو سے معاشی طور متاثر ہوئے ہیں اور انھیں اپنی روزمرہ ضروریات کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے۔

اس یونٹ کے سینئر آفیشل مسٹر علی ہادی نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ریلیف اینڈ سپورٹ ڈویژن کی دیگر علاقائی یونٹوں کی طرح ہم نے بھی کورونا وائرس سے بچاو اور تحفظ کے لئے کئی کمپینز شروع کر رکھی ہیں جن میں عوامی مقامات پر جراثیم کش مواد کا سپرے کرنا، اس وائرس کے بارے میں آگاہی مہم چلانا، شہریوں کو اس موذی وائرس سے محفوظ رکھنے کے لئے تعلیمی پمفلٹس اور ماسکس کی تقسیم اور ممکنہ علامات کی صورت میں فوری طبی خدمات کی فراہمی شامل ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ اس وبا کے پھیلاو کو محدود کرنے کے لئے لگائے گئے کرفیو کے پیش نظر ہماری یونٹ بھی (مرجعيّة التكافل) پروگرام کے تحت متاثرہ اور ضرورت مند خاندانوں میں غذائی مواد پر مشتمل باسکٹس تقسیم کر رہی ہے اور جب تک کرفیو ختم نہیں ہو جاتا اور کاروباری زندگی شروع نہیں ہو جاتا اس مہم کو جاری رکھا جائے گا۔

واضح رہے کہ اعلی دینی قیادت کی دعوت پر لبیک کہتے ہوئے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے (مرجعيّة التكافل) کے نام سے ایک پروگرام کا آغاز کر دیا ہے جس کے تحت موجودہ صورتحال میں مالی طور پر کمزور خاندانوں کی امداد شروع کر دی گئی ہے تاکہ کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اکثر عراقی شہروں میں کرفیو کے نفاذ سے متاثر ہونے والے لوگوں تک ضروریات زندگی کی فراہمی ممکن بنائی جا سکے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: