کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج کے لیے امام حسین(ع) میڈیکل سٹی میں ہسپتال کی تعمیر کے چوتھے مرحلے کا 90 فیصد کام مکمل کر چکا ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کی جانب سے کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج کے لیے امام حسین(ع) میڈیکل سٹی میں ہسپتال کی تعمیر کا کام بغیر کسی وقفے سے ہنگامی بنیادوں پر کیا جا رہا ہے اور انجینئرنگ مینٹیننس ڈیپارٹمنٹ کا عملہ اس منصوبے کے چوتھے مرحلے کا 90 فیصد کام مکمل کر چکا ہے۔

اس منصوبےکے ریذیڈنٹ انجینئر عمار صلاح مہدی نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا: " اس مرحلے میں ہسپتال کے 60 سنگل کمروں کے لئے لوہے کےحصوں کی تنصیب اورسینڈوچ پینل کو استعال کرتے ہوئے دیواریں اور چھت ڈالنا شامل ہیں۔"

انھوں نے مزید کہا : " موسم کی خراب صورتحال کے باوجود ہسپتال کی تعمیر بغیر کسی توقف کے دن رات تیزی سے جاری ہے اور انشا اللہ کل تک ہم ہسپتال کی تعمیر کے پانچویں اور آخری مرحلے کا آغاز کریں گے۔"

واضح رہے اعلی دینی قیادت آیت اللہ العظمی سید علی حسینی سیستانی (دام ظلہ الوارف) کی ہدایات پر عمل درآمد کے لیے روضہ مبارک کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی (دام عزہ) نے کورونا کے علاج کے لیے الگ سے خاص ہسپتال بنانے کا فیصلہ کیا جس کے بعد مینٹینینس انجینیئرنگ سیکشن نے کورونا وائرس جیسی بیماریوں کے علاج کے لیے کربلا میں موجود امام حسین میڈیکل سٹی کے قریب ایک خصوصی ہسپتال کی تعمیر کا کام شروع کیا ہے کہ جس کی نگرانی اور مشاورت کے لیے روضہ مبارک کے میڈیکل کے شعبہ اور الکفیل ہسپتال کو تعینات کیا گیا ہے تاکہ اگر خدا ناخواستہ پھر کوئی اس قسم کی بیماری آتی ہے تو اس کے علاج کے لیے پہلے سے ہسپتال اور طبی تیاریاں موجود ہوں۔ اس ہسپتال میں کل 60 کمرے ہوں گے کہ جن میں 52 کمرے مریضوں کے لیے ہوں گے جبکہ آٹھ کمرے اداری امور کے لیے مختص کیے جائیں گے۔ یہ ہسپتال 1170 میٹر مربع رقبہ پر مشتمل ہے کہ جس میں ہر کمرہ دوسرے سے مکمل طور پر الگ ہو گا ہر کمرہ الگ سینیٹری یونٹ اور دیگر ضروری سہولیات پر مشتمل ہے اور انشاءاللہ جلد سے جلد اس ہسپتال کی تعمیر کا کام مکمل کردیا جائے گا تاکہ اگر خدانخواستہ وباء پھوٹنے کی صورت میں دوبارہ اس کے علاج اور اس سے نمٹنے کے لیے ہمارے پاس پہلے سے تیاریاں موجود ہوں۔






قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: