طبی عملے کو معاونت فراہم کرنے کے لئے انجینئرنگ پروجیکٹس ڈویژن نے اپنی انجینئرنگ ورکشاپ کے ذریعے جدید خود کار سٹرلائزیشن نظام تیار کیا ہے۔

طبی عملے کو معاونت فراہم کرنے اور اعلی مذہبی قیادت اور روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام ) کے سینئر آفیشلز کی سفارشات اور ہدایات کی تعمیل کرتے ہوئے انجینئرنگ پروجیکٹس ڈویژن نے اپنی انجینئرنگ ورکشاپ کے ذریعے جدید خود کار سٹرلائزیشن نظام تیار کیا ہے۔

انجینئرنگ ورکشاپ کے نگران انجینئر علی عباس علی نے وضاحت کرتے ہوئے کہا: "ہم نے موجودہ ملکی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے اور وبائی امراض و کورونا کے پھیلاو کو روکنے کے لئے جدید خود کار سٹرلائزیشن نظام تیار کیا ہے۔"

انہوں نے مزید کہا ، "یہ نظام سپرے شاورز کے علاوہ پمپس اور الیکٹریکل سینسرز پر مشتمل ہےاور اسے طبی مراکز اور عوامی مقامات پر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔"

انجینئرنگ ورکشاپ کے ترقیاتی یونٹ کے انجینئر مصطفیٰ سعد عبد نے اس بارے میں بات کرتے ہوئے کہا : "اگرچہ روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام ) کے جنرل سیکریٹریٹ کی جانب سےکام کے اوقات میں 25٪ کی کمی کی گئی ہے، لیکن اعلی مذہبی قیادت کی ہدایات پر اور کورونا وائرس سے لڑنے اور اس کے پھیلاؤ کو محدود کرنے کے لئے انجینئرنگ ورکشاپ کا تکنیکی عملہ سٹرلائزیشن کے آلات کی تیاری کے لئے مسلسل کام کررہا ہے۔ "

انھوں نے مزید کہا: "ورکشاپ کے اندر تمام حفاظتی تدابیر کا استعمال کرتے ہوئے کام جاری ہے ، کیوں کہ ورکشاپ میڈیکل امام الحسین علیہ السلام میڈیکل سٹی اور سفیر امام الحسین علیہ السلام ہسپتال کو سٹرلائزیشن آلات سے لیس کرنے کے بعد دیگرجگہوں کے لئے اسٹرلائزیشن کے آلات کی تیاری کا کام کررہی ہے۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: