میڈیکل افیئر ڈویژن زیر تعمیر کورونا ہسپتال پر کام کرنے والے عملے کی صحت وحفاظت کو یقینی بنانے کے لئے باقاعدگی سے طبی معائنہ کر رہا ہے

وبائی مرض کورونا کےعلاج کے لئے امام حسین(ع) میڈیکل سٹی میں زیر تعمیر منصوبے پر کام کرنے والے عملے کی صحت وحفاظت کو یقینی بنانے کے لئے روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام ) کے میڈیکل افیئر ڈویژن کی جانب سے عملے کا باقاعدگی سے طبی معائنہ کیا جاتا ہے۔

مذکورہ بالا ڈویژن کے عہدیدار ، ڈاکٹر اسامہ عبد الحسن نے وضاحت کرتے ہوئے کہا: " ہمارا ڈویژن اس منصوبے پر کام کرنے والے انجینئرنگ مینٹیننس ڈیپارٹمنٹ کے عملے کا باقاعدہ طبی معائنہ کرتا ہے، تاکہ ان کی حفاظت کو برقرار رکھا جاسکے اور خاص طور پر اس بحرانی حالت میں جس سے ملک گزر رہا ہے میں عملے کی صحت کی باقاعدہ نگرانی کی جاسکے ۔ "

انہوں نے مزید کہا: "یہ اقدامات کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام ) کے احتیاطی منصوبے کا حصہ ہیں، کیونکہ امام الحسین کے میڈیکل شہر میں کورونا میڈیکل یونٹ کے منصوبے پر 50 سے زیادہ افراد کام کر رہے ہیں جن کی تحفظ و سلامتی ہماری اولین ترجیح ہے۔"

انہوں نے مزید کہا: "سائٹ پر مسلسل جراثیم کش سپرے کیا جاتا ہے اور کام کرنے والے عملے کی حفاظت کو برقرار رکھنے کے لئے ضروری طبی احتیاطی تدابیر اختیار بھی کی گئی ہیں۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: