روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام ہندیہ جنرل ہسپتال میں کورونا سے متاثرہ افراد کے لیےعلیحدہ کورونا یونٹ تعمیر کرئے گا

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سیکریٹری جنرل انجینئر محمد اشقیر نے تصدیق کی ہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام ہندیہ جنرل ہسپتال میں کورونا سے متاثرہ افراد کے لیے ایک علیحدہ کورونا یونٹ تعمیر کرئے گا تاکہ اس وبائی مرض کی روک تھام کے لیے موثر اقدامات کیے جا سکیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ یہ کام اعلی دینی قیادت کی خصوصی ہدایات پر کیا جا رہا ہے تاکہ اس بحرانی صورتحال پر جلد از جلد قابو پایا جا سکے اور اس کے پھیلاو کو محدود کیا جاسکے جس کا پوری دنیا اور وطن عزیز کو سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی کی براہ راست ہدایات پر ہندیہ جنرل ہسپتال میں کورونا یونٹ تعمیر کی جائے گی۔

میڈیکل افیئرز ڈویژن کے سینئر آفیشل ڈاکٹر اسامہ عبدالحسن نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا کہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے تعمیر کی گئی کورونا یونٹ میں کورونا سے متاثرہ افراد کا علاج کیا جائے گا اور اس بحران کے خاتمے کے بعد یہ یونٹ ہندیہ جنرل ہسپتال اپنے طبی مقاصد کے لیے استعمال کرئے گا۔

انھوں نے مزید کہا کہ یہ یونٹ کربلا ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ اور ہندیہ جنرل ہسپتال کی انتظامیہ کے تعاون سے تعمیر کیا جائے گا اور اس سلسلے میں مذکورہ بالا اتھارٹیز اور روضہ مبارک کے میڈیکل افیئرز ڈویژن اور انجینئرنگ مینٹینسس ڈیپارٹمنٹ کے درمیان معاملات طے کیے جا چکے ہیں۔

یہ یونٹ 38 کمروں پر مشتمل ہے جن میں سے 32 کمرے کورونا سے متاثرہ افراد جبکہ چھ کمرے میڈیکل سٹاف کے لیے مختص کیے جائیں گے.

اس منصوبے کی تکمیل کے بعد یونٹ روضہ مبارک کے میڈیکل کئیر ڈویژن اور الکفیل سپیشلائزڈ ہسپتال کے زیر نگرانی کورونا سے متاثرہ افراد کے لیے آئسولیشن سنٹر کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: