روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے سروس کمپلیکسز کو جراثیم سے پاک کرنے کے لئے خصوصی مہم چلائی گئی ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی احتیاطی تدابیر کمیٹی کے ذریعہ تشکیل دی گئی کورونا روک تھام ٹیم نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سروس کمپلیکسز اور دیگر سروسز سائٹس کو جراثیم سے پاک کرنے کے لئے وسیع پیمانے پر مہم چلائی ہے۔



احتیاطی تدابیر کی نگران کمیٹی کے انچارج زین العابدین القریشی نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا ، "یہ اقدامات ان حفاظتی و احتیاطی تدابیر کا حصہ ہیں جو کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لئے اختیار کی گئی ہیں ۔"



انہوں نے مزید کہا: "حفظان صحت کے اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اور منظور شدہ جراثیم کش مواد کا استعمال کرتے ہوئے سروس کمپلیکسز کے تمام ہالوں ، آس پاس کے علاقوں اور رابطہ سڑکوں کے ساتھ ساتھ اندرونی اور بیرونی دیواروں کو جراثیم سے پاک کرنے کے لئے سپرے کیا جا رہا ہے۔ "

انہوں نے مزید کہا کہ بحرانی حالات کے خاتمے تک یہ اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: