الکفیل اسپیشلائزڈ ہسپتال نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لئے وبا کے آغاز ہی سے موثر احتیاطی تدابیر اختیار کی ہیں

الکفیل اسپیشلائزڈ ہسپتال نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے کئے وبا کے آغاز ہی سے موثر احتیاطی تدابیر اختیار کی ہیں، تاکہ عراقی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ سفارشات کے مطابق ہسپتال میں خدمات فراہم کرنے والے میڈیکل سٹاف کے ساتھ ساتھ مریضوں کی صحت و سلامتی کو یقینی بنایا جاسکے۔

الکفیل اسپیشلائزڈ ہسپتال میں انفیکشن کنٹرول یونٹ کے سربراہ ، ڈاکٹر مہدی صاحب نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا: "چونکہ یہ ایک طبی ادارہ ہے اور علاج معالجے کے سلسلے میں یہاں ہر وقت لوگوں اور مریضوں کا رش لگا رہتا ہے جن کی صحت و سلامتی ہماری اولین ترجیح ہے اور موجودہ بحرانی صورتحال کے پیش نظر ہسپتال کی جانب سے کئی حفاظتی اقدامات اختیار کئے گئے ہیں جو درج ذیل ہیں۔

- تعلیمی و آگاہی اقدامات: اس وبائی مرض کے خطرات اور اس سے بچاؤ کے طریقوں کو متعارف کرانے کے لئے ہسپتال میں جگہ جگہ ڈسپلے اسکرینوں پر ویڈیو کلپس نشر کرنے کے علاوہ مریضوں میں بہت تعلیمی بروشرز اور پمفلٹس تقسیم کیے جا رہے ہیں۔

- ایک خودکار اسٹرلائزیشن گیٹ ںصب کیا گیا ہے جو ہسپتال میں داخل ہونے اور رخصت ہونے والے ہر شخص کو جراثیم سے پاک کرتا ہے۔

- ہسپتال کے داخلی راستوں پر سٹاف کی تعیناتی تا کہ ہسپتال میں داخل ہونے والے ہر شخص کی تھرمل سکرینگ کی جا سکے۔

- حفظان صحت کے اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اور منظور شدہ جراثیم کش مواد کا استعمال کرتے ہوئے ہسپتال کی راہداریوں ، لابیز ، انتظامی کمروں ، مریضوں کے کمروں، وارڈز، لیبارٹریزاور دیگر ملحقہ ایریاز کو ہر دو گھنٹے کے بعد جراثیم سے پاک کرنے کے لئے سپرے کرنا۔

- آبی وسائل کو جراثیم سے محفوظ کیلئے موثر احتیاطی تدابیر اختیار کرنا۔

- تمام مریضوں کی صحت کی صورتحال جانچنے کے لئے خصوصی نگرانی کا عمل۔ "

انھوں نے مزید کہا: " ایک خصوصی کمیٹی ان تمام حفاظتی اقدامات کی نگرانی کر رہی ہے۔ "
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: