ملک میں تعلیمی عمل میں معاونت فراہم کرنے کے لئے الکفیل سنٹر فار انفارمیشن ٹیکنالوجی نےالسراج پروگرام میں 86 فیصد کمی کا اعلان کیا

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے الکفیل سنٹر فار انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ سکلز ڈویلپمنٹ نے نے السراج پروگرام کے ذریعے او ایس کے اطلاق میں 86 فیصد کمی کا اعلان کیا ہے، تاکہ ملک میں موجودہ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے تعلیمی عمل میں معاونت فراہم کی جا سکے۔

مرکز کے ڈائریکٹر مسٹر سمیر السفی نے کہا: "یہ کمی ملک کی موجودہ صورتحال کی وجہ سے کی گئی ہے کیونکہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو محدود کرنے کے لئے اسکولوں کی بندش اور کرفیو کے نفاذ جیسے حفاظتی اقدامات کئے گئے ہیں اور ہم تعلیمی عمل کو السراج پروگرام کے ذریعے بحال کرنے کے لئے کوشش کر رہے ہیں۔"

انہوں نے مزید کہا ، "ای اسکول کے لئے السراج پروگرام اساتذہ اور پروفیسرز سے مشاورت کے بعد ماہرین نے تیار کیا ہے اور یہ ایپ جدید پروگرامنگ اور ڈیزائنگ کی وجہ سے اس طرح کے دوسرے پروگراموں سے ممتاز ہے۔ یہ ایپ اسکول، طلباء اور والدین کے مابین رابطے کا ذریعہ ہے اور یہ ایپ اپنی خصوصیات کی بناء پر ملک میں استعمال کے موزوں ہے۔"

اس پروگرام کے ذریعہ تدریسی عملے کو سبق کا مواد بھیجنا ممکن ہے اور طلباء اسے متعدد فارمیٹس میں وصول کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ اسکول کے تمام عملے یا ایک خاص طبقے یا اساتذہ یا طلباء کے خصوصی گروپ کے لئے نوٹیفیکیشن بھیجنا بھی ممکن ہے۔ "

پروگرام کی آفیشل ویب سائٹ سے متعلق مزید معلومات کے لئے http:// ، http://www.school.iq دیکھیں

مزید معلومات کے لئے یا اس ایپ کی کاپی حاصل کرنے کے لئے درج ذیل نمبر پر رابطہ کریں۔ (07810206373) ،

info@school.iq
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: