زیر تعمیر کورونا ہسپتال میں 250 مربع میٹر اضافی رقبہ شامل کرنے کے بعد افرادی قوت کو 200 فیصد تک بڑھا دیا گیا ہے

امام حسین علیہ السلام میڈیکل سٹی میں زیر تعمیر کورونا ہسپتال میں 250 مربع میٹر اضافی رقبہ شامل کرنے کے بعد افرادی قوت کو 200 فیصد تک بڑھا دیا گیا ہے، تا کہ اس منصوبے کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جا سکے۔ اس طبی منصوبے کا تعمیری کام پانچویں اور آخری مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔

اس منصوبےکے ریذیڈنٹ انجینئر عمار صلاح مہدی نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا: " زیر تعمیر کورونا ہسپتال میں 250 مربع میٹر کا اضافی ایریا جو بنیادی منصوبے کا حصہ نہیں تھا شامل کیا گیا ہے۔ یہ جگہ سے سروس ہال متصل ہے اور اسے طبی عملے کے لئے مختص کیا جائے گا۔ انجینئرنگ مینٹیننس ڈیپارٹمنٹ کے تکنیکی عملے نے صبح سے ہی مذکورہ جگہ پر لوہے کے ڈھانچے کی تنصیب شروع کر دی ہے تاکہ اس کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جاسکے۔"

انھوں نے مزید کہا: "جب ہم پانچویں مرحلے میں داخل ہوئے جس میں اس منصوبے کے اختتامی کام شامل ہیں تو ورکنگ سٹاف کی تعداد میں 200٪ کا اضافہ کیا گیا۔"

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا: "پانچویں مرحلے میں بیک وقت کئی کام کئے جا رہے ہیں جیسے کہ

- کولنگ سسٹم پر کام۔

- بجلی کی وائرنگ کا کام۔

- سینیٹری کا کام بشمول PVC مواد سے دیوار کو ڈھانپنے کا کام۔

- واٹر پائپ لائنز بچھانے کا کام.

- پینٹ کرنے کا کام۔

- مختلف طرح کے بورڈز کی تنصیب کا کام۔

- منصوبے کی نئی توسیع پر تیز رفتاری سے کام ۔ "

واضح رہے اعلی دینی قیادت آیت اللہ العظمی سید علی حسینی سیستانی (دام ظلہ الوارف) کی ہدایات پر عمل درآمد کے لیے روضہ مبارک کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی (دام عزہ) نے کورونا کے علاج کے لیے الگ سے خاص ہسپتال بنانے کا فیصلہ کیا جس کے بعد مینٹینینس انجینیئرنگ سیکشن نے کورونا وائرس جیسی بیماریوں کے علاج کے لیے کربلا میں موجود امام حسین میڈیکل سٹی کے قریب ایک خصوصی ہسپتال کی تعمیر کا کام شروع کیا ہے کہ جس کی نگرانی اور مشاورت کے لیے روضہ مبارک کے میڈیکل کے شعبہ اور الکفیل ہسپتال کو تعینات کیا گیا ہے تاکہ اگر خدا ناخواستہ پھر کوئی اس قسم کی بیماری آتی ہے تو اس کے علاج کے لیے پہلے سے ہسپتال اور طبی تیاریاں موجود ہوں۔ اس ہسپتال میں کل 60 کمرے ہوں گے کہ جن میں 52 کمرے مریضوں کے لیے ہوں گے جبکہ آٹھ کمرے اداری امور کے لیے مختص کیے جائیں گے۔ یہ ہسپتال 1170 میٹر مربع رقبہ پر مشتمل ہے کہ جس میں ہر کمرہ دوسرے سے مکمل طور پر الگ ہو گا ہر کمرہ الگ سینیٹری یونٹ اور دیگر ضروری سہولیات پر مشتمل ہے اور انشاءاللہ جلد سے جلد اس ہسپتال کی تعمیر کا کام مکمل کردیا جائے گا تاکہ اگر خدانخواستہ وباء پھوٹنے کی صورت میں دوبارہ اس کے علاج اور اس سے نمٹنے کے لیے ہمارے پاس پہلے سے تیاریاں موجود ہوں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: