انجینئرنگ مینٹیننس ڈیپارٹمنٹ کے عملے نے ہندیہ جنرل ہسپتال میں کورونا سے متاثرہ افراد کے لیے ایک علیحدہ کورونا یونٹ کی تعمیر کا آغاز کر دیا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے انجینئرنگ مینٹیننس ڈیپارٹمنٹ کے عملے نے آج 6 شعبان 1441 ہجری بمطابق 31 مارچ 2020 کو ہندیہ جنرل ہسپتال میں کورونا سے متاثرہ افراد کے لیے ایک علیحدہ کورونا یونٹ کی تعمیر کا آغاز کر دیا ہے تاکہ اس وبائی مرض کی روک تھام کے لیے موثر اقدامات کیے جا سکیں۔

یہ کام اعلی دینی قیادت کی خصوصی ہدایات پر کیا جا رہا ہے تاکہ اس بحرانی صورتحال پر جلد از جلد قابو پایا جا سکے اور اس کے پھیلاو کو محدود کیا جاسکے جس کا پوری دنیا اور وطن عزیز کو سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی کی براہ راست ہدایات پر ہندیہ جنرل ہسپتال میں کورونا یونٹ تعمیر شروع کر دی گئی ہے۔

میڈیکل افیئرز ڈویژن کے سینئر آفیشل ڈاکٹر اسامہ عبدالحسن نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا کہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے تعمیر کی گئی کورونا یونٹ میں کورونا سے متاثرہ افراد کا علاج کیا جائے گا اور اس بحران کے خاتمے کے بعد یہ یونٹ ہندیہ جنرل ہسپتال اپنے طبی مقاصد کے لیے استعمال کرئے گا۔

انھوں نے مزید کہا کہ یہ یونٹ کربلا ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ اور ہندیہ جنرل ہسپتال کی انتظامیہ کے تعاون سے تعمیر کیا جائے گا اور اس سلسلے میں مذکورہ بالا اتھارٹیز اور روضہ مبارک کے میڈیکل افیئرز ڈویژن اور انجینئرنگ مینٹینسس ڈیپارٹمنٹ کے درمیان معاملات طے کیے جا چکے ہیں۔

یہ یونٹ 38 کمروں پر مشتمل ہے جن میں سے 32 کمرے کورونا سے متاثرہ افراد جبکہ چھ کمرے میڈیکل سٹاف کے لیے مختص کیے جائیں گے.

اس منصوبے کی تکمیل کے بعد یونٹ روضہ مبارک کے میڈیکل کئیر ڈویژن اور الکفیل سپیشلائزڈ ہسپتال کے زیر نگرانی کورونا سے متاثرہ افراد کے لیے آئسولیشن سنٹر کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: