العمید یونیورسٹی نے موجودہ بحرانی صورتحال میں شہریوں کو طبی خدمات کی فراہمی کے لئے ای ہیلتھ کلینک شروع کیا ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی العمید یونیورسٹی نے موجودہ بحرانی صورتحال میں شہریوں کو طبی خدمات کی فراہمی کے لئے ای ہیلتھ کلینک شروع کیا ہے۔ اس ای ہیلتھ کلینک میں فیکلٹی آف میڈیسن، ڈینٹسٹری کالج اور کالج آف فارمیسی کے پروفیسرز شہریوں کو رضاکارانہ طور پر طبی مشاورت فراہم کر رہے ہیں۔ ای ہیلتھ کلینک کو شروع کرنے کا مقصد کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے حفاظتی اقدام کے طور پرعائد کرفیو کے دوران شہریوں کو طبی مشاورت فراہم کرنا ہے۔

یونیورسٹی کے صدر پروفیسر ڈاکٹر معید الغزالی نے بتایا، "اس بحرانی صورتحال جس سے شہریوں کو کلینکس اور ہسپتالوں تک پہنچنا مشکل ہوگیا میں سماجی یکجہتی کے بارے میں اعلی مذہبی قیادت کی ہدایات پر تعمیل کرتے ہوئے کالج آف میڈیسن، کالج آف ڈینٹسٹری ، کالج آف نرسنگ اور کالج آف فارمیسی کے طبی ماہرین اور پروفیسرز رضاکارانہ طور پر طبی مشاورت فراہم کر رہے ہیں۔ شہری واٹس ایپ ایپلی کیشن کے ذریعے ماہر ڈاکٹر کو فون کے ذریعہ یا ایک ٹیکسٹ یا صوتی پیغام بھیج کر طبی مشاورت حاصل کر سکتے ہیں۔

نوٹ: " ای ہیلتھ کلینک سے استفادہ کے لئے فون نمبرز یونیورسٹی کی سرکاری ویب سائٹ کے ساتھ ساتھ سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس سے حاصل کئے جا سکتے ہیں۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: