روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں آراستہ 90٪ قالین ہٹا دیئے گئے ہیں

ہرسال موسم بہار میں ، روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے کیئر ڈیپارٹمنٹ کا عملہ روضہ مبارک میں بچھے قالینوں کو ہٹانے، اور ان کی جگہ دوسرے قالین بچھانے اور صفائی اور دھونے کا مرحلہ وار عمل انجام دیتا ہے۔

اس سال بھی معمول کے مطابق اور کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو محدود کرنے کے لئے کیے جانے والے احتیاطی اقدامات کے پیش نظر حرم مطہرمیں آراستہ 90٪ قالین ہٹا دیئے گئے ہیں اور روضہ مبارک کو دھونے اور معطر کرنے کا عمل جاری ہے۔

کیئر ڈیپارٹمنٹ کے سینئر آفیشل جناب زین العابدین عدنان احمد القریشی نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا: "قالین کی تبدیلی اور بحالی کا کام وقتا فوقتا انجام دیا جاتا ہے ، کیونکہ ہم مستقل بنیادوں پر قالینوں کو تبدیل کرنے کے لئے کام کرتے ہیں اور ساتھ ہی حرم مطہر کو دھونے اور معطر کرنے کا عمل شروع کردیتے ہیں۔ اور اس سال ہم نے بالخصوص کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لئے احتیاطی اقدام کے طور پر قالینوں کو ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ احتیاط علاج سے بہتر ہے۔ "

انہوں نے مزید کہا ، "بقیہ 10٪ قالین روضہ مبارک کے اندر مخصوص جگہوں پر بچھے ہوئے ہیں جنھیں مرحلہ وار تبدیل کیا جائے گا۔"

انہوں نے مزید کہا: " ہر تین دن بعد باقاعدگی سے فرنشڈ قالین کی جگہ دھلا ہوا اور جراثیم سے پاک کیا گیا قالین بچھایا جاتا ہے اور قالینوں کی تبدیلی کا یہ طریقہ کار معمول کے مطابق ہوتا تھا ، لیکن موجودہ بحران کے تناظر میں ہم نے اس طریقہ کار کو تیز کردیا ہے۔ "
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: