روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے فکر و ثقافت سیکشن کے ذیلی ادارے مرکز العمید برائے تحقیق و تعلیم نے عربی لغت، عربی ادب اور ان سے منسلک موضوعات پر مشتمل اپنے تحقیقی رسالہ (تسلیم) کا گیارہواں اور بارہواں شمارہ شائع کردیا ہے اور حسب معمول ان دونوں شماروں کی اشاعت ایک جلد میں کی گئی ہے اور اس طرح یہ دونوں شمارے تسلیم میگزین کی چھٹی جلد ہیں۔
یہ دونوں شمارے مختلف موضوعات پر پندرہ تحقیقی مضامین کو اپنے اندر سموئے ہوئے ہیں اور ان دونوں شماروں پر جلد کو (التسليم لمدينة العلم وأبوابها في رحاب خطاب الآل: مسارات وبلاغات) کا نام دیا گیا ہے۔