روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے فکر و ثقافت سیکشن کے ذیلی ادارے القمر ثقافتی فورم نے کرونا وائرس کے بارے میں آگاہی مہم شروع کر دی ہے تاکہ لوگوں کو اس بارے میں درست معلومات فراہم کر اس کے خطرے کو حتی الامکان کم کیا جا سکے۔
فورم کے انچارج شیخ حارث الداحی نے الکفیل نیٹ ورک کو اس حوالے سے بتاتے ہوئے کہا ہے: ہمارا بنیادی کام ایک ثقافتی اور فکری پلیٹ فورم تیار کرنا ہے کہ جس کے ذریعے سے لوگوں تک کرونا وائرس کے بارے میں درست معلومات پہنچیں اور اس وقت ہمارا ملک کی موجودہ صورتحال ہم سے تقاضہ کرتی ہے کہ ہم سب کرونا وائرس کے خطرات کو روکنے کے لیے یکجہتی کا مظاہرہ کریں لہذا اس سلسلہ میں ہم نے اعلی دینی قیادت کے ارشادات اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی ہدایات کی روشنی میں ایک آگاہی مہم کا سلسلہ شروع کیا ہے۔ یہ آگاہی مہم ہمارے سال 2020ء کی سرگرمیوں کا حصہ ہے اور اس سلسلہ میں ہمیں ہمارے سیکشن کی طرف سے منظوری بھی دے دی گئی ہے اور ہمارے فورم کے مستقل ارکان اور فورم کی مختلف ورکشاپس میں میں حصہ لینے والے نوجوانوں کے ساتھ اس سلسلے میں ہماری مشاورت بھی ہوچکی ہے۔
ہمارا فورم اس سلسلہ میں جن امور کو سرانجام دے رہا ہے وہ درج ذیل ہیں:
تمام شہروں اور دیہاتوں میں لوگوں کے درمیان معلوماتی و عملی اجتماعی یکجہتی قائم کرنے کے لیے اقدامات
ہمارے فورم کے ارکان اور منسلک نوجوان اپنے اپنے علاقوں میں موجود صحت کے مراکز اور اداروں میں جا کر رضاکارانہ طور پر اپنی خدمات فراہم کر رہے ہیں
ہمارے ارکان ذاتی طور پر کورونا سے بچنے کے لیے مدد فراہم کرنے والا طبی سامان ضرورت مند افراد کو فراہم کر رہے ہیں
ہمارے ارکان اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر سوشل میڈیا پر روزانہ کرونا سے متعلق براہ راست ڈیڑھ گھنٹہ ورکشاپ کا انعقاد کر رہے ہیں جس میں درج ذیل موضوعات پر گفتگو ہو رہی ہے:
بحرانوں سے نمٹنے کا طریقہ کار
اعلی دینی قیادت کی ہدایات
جھوٹی خبروں اور غلط معلومات کی روک تھام
رائے عامہ میں فکری ہم آہنگی
اس بیماری کے حوالے سے خوف اور اس کا علاج
دینی نقطہ نظر سے خرافات کی حقیقت
ضرورت کے وقت فوری طور پر متحرک ہونے والے گولڈن گروپس کی تشکیل
کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والے بحران میں لوگوں کو مدد فراہم کرنے والے دیگر موضوعات پر گفتگو ہو رہی ہے
آپ درج ذیل لنک کے ذریعے اس سلسلہ میں ہونے والی سرگرمیوں کا مشاہدہ کر سکتے ہیں:
https://www.youtube.com/channel/UCWCgL5whusHzyf8aE94RRAQ
یوٹیوب پر ایک نئے چینل ل کا قیام جو لوگوں تک درست معلومات فراہم کرنے کا ذریعہ ہے
ٹیلی ویژن اور ریڈیو وغیرہ پر مختلف دینی مناسبات پہ پروگراموں کی ریکارڈنگ جن میں میں موجودہ بحران کے حوالے سے گفتگو کی جا رہی ہے۔