الکفیل یونیورسٹی تعلیمی سرگومیوں کو جاری رکھنے کے لیے (UIMS) پروگرام کے ذریعے طلاب سے رابطہ میں ہے

اعلی تعلیم کی وزارت کی ہدایات کی روشنی میں الکفیل یونیورسٹی ای لرننگ کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے اور اس کام کے لیے یونیورسٹی (یو آئی ایم ایس) پروگرام کے ذریعے سے اپنے طلاب سے رابطے میں ہے اور انھیں تعلیمی خدمات فراہم کر رہی ہے۔

اس پروگرام کا انتخاب اس کی اچھی مواصفات اور اس کے آسان طریقہ استعمال کے سبب کیا گیا ہے اور اس سے طلاب اور تدریسی عملہ آسانی سے رابطہ میں رہ سکتا ہے۔

الکفیل یونیورسٹی میں ٹیکنیکل معلومات کے یونٹ کے انچارج علی حسن نے بتایا ہے کہ (UIMS) پروگرام کی بدولت لیکچرز، تحریری مواد، تصاویر اور ویڈیوز کو باآسانی مختلف صورتوں میں حاصل کیا جا سکتا ہے اور اسی طرح سے اس پروگرام کے ذریعے دور بیٹھے ہوئے طلاب سے امتحان بھی لیا جاسکتا ہے اور یہ پروگرام طلاب اور ان کے اساتذہ کو ایک دوسرے سے رابطہ میں رہنے کے لیے بھی کافی موزوں ہے۔

انہوں نے مزید بتایا یا کہ الکفیل یونیورسٹی گزشتہ دو سال سے اہم اعلانات اور طلاب سے رابطہ کے لئے اس پروگرام کو استعمال کر رہی تھی لیکن اب موجودہ حالات کے پیش نظر اور یونیورسٹی کے ڈین کی ہدایات کی روشنی میں اس پروگرام میں مزید مختلف اشیاء کا اضافہ کر کے اسے مزید اپگریڈ کر کے اسے تعلیمی اغراض کے لیے مزید موزوں بنا دیا گیا ہے۔

یہ پروگرام ہر طرح کے کمپیوٹرز اور موبائلز (Andraoid) اور (Ios)پر آسانی سے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: