عباس عسکری یونٹ نے ان دو دنوں میں نجف اور بغداد کے سولہ سو خاندانوں تک غذائی مواد پہنچایا

عراق میں کرونا وائرس کے سبب پیدا ہونے والی صورتحال میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام ان تمام غریب خاندانوں کے ساتھ کھڑا ہے ہے کہ جن کی معاشی زندگی کو کرو نا کے سبب لگائے گئے کرفیو اور معاشی سرگرمیاں کے بند ہونے نے متاثر کیا ہے۔

اس وقت روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے تمام شیکشنز اور روضہ مبارک سے ملحقہ تمام ادارے اپنے تمام تر وسائل کو غریب اور ضرورت مند افراد کی خدمت کے لیے وقف کیے ہوئے ہیں اور اسی ضمن میں ان دو دنوں میں عباس عسکری یونٹ نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے (مرجعيّة التكافل) پروگرام کے تحت نجف اور بغداد کے سولہ سو خاندانوں کو غذائی سامان فراہم کیا ہے۔

اسی مقصد کے لیے بنائی گئی عباس عسکری یونٹ کی کمیٹی (خليّة الأزمة) کے رکن حسن علی عبدالرحیم نے بتایا ہے کہ نجف اشرف میں دو سو خاندانوں کو بڑی مقدار میں خشک غذائی مواد پر مشتمل کارٹنز دیے ہیں اور اس سلسلے میں ضرورت مند خاندانوں تک پہنچنے کے لئے اعلی دینی قیادت کے علاقیائی نمائندوں اور محلوں کے انچارج صاحبان (مختار محلۃ) سے مدد حاصل کی گئی۔

اس کے علاوہ ان دو دنوں میں بغداد کے مختلف علاقوں میں چودہ سو خاندانوں تک اشیاۓ خوردونوش کی بڑی مقدار پہنچائی گئی اور عباس عسکری یونٹ کے ذیلی ادارے حملۃ الوفاء کے بغداد برانچ کے انچارج فاضل حمدانی نے بتایا ہے کہ مدينة الصدر، بغداد الجدیدہ، زعفرانیہ، كريعات، سبع قصور اور اس کے علاوہ چند دیگر علاقوں میں ضرورت مند خاندانوں تک یہ اشیائے خوردونوش پہنچائی گئی ہیں اور یہ سلسلہ روضہ مبارک، مواکب اور مخیر حضرات کے تعاون سے مسلسل جاری ہے۔

واضح رہے اعلی دینی قیادت آیت اللہ العظمی سید علی حسینی سیستانی (دام ظلہ الوارف) نے تمام مخیر حضرت اور مواکب حسینیہ سے اپیل کی تھی کہ وہ کرفیو کے دوران غریب خاندانوں کو غذائی مواد اور ديگر ضروریات زندگی فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں، جس کے بعد روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے اس مقصد کے لیے اپنے تمام شعبوں، ذیلی اداروں اور ملحقہ تنظیموں کے ساتھ مل کر (مرجعيّة التكافل) پروگرام کا آعاز کیا جس کے تحت پورے ملک میں روضہ مبارک کے مختلف سیکشنز اور اس سے ملحقہ ادارے غریب خاندانوں تک غذائی مواد پہنچا رہے ہیں تاکہ کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے لگائے گئے کرفیو کے دوران ان کی معاشی حالت کو سہارا دیا جا سکے۔

تمام مخیّر حضرات سے اپیل ہے کہ وہ روضہ مبارک کے ساتھ مل کر مذکورہ بالا پروگرام کے تحت یا پھر اپنے طور پر اس بحران میں غریب لوگوں تک ضروریات زندگی پہنچانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں۔

اعلی دینی قیادت نے بھی موجودہ بحران میں سب لوگوں سے غریب خاندانوں کی مدد کرنے کی اپیل کی ہے اعلی دینی قیادت کے اس بارے میں بیان کو اس لنک کے ذریعے دیکھا جا سکتا ہے:
https://alkafeel.net/news/index?id=10347&lang=ur
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: