العباس فائٹنگ سکواڈ کی پاپولر موبلائزیشن کے جوان مرتب کردہ منصوبے کے تحت کربلا شہر میں جراثیم کشی کا عمل جاری رکھے ہوئے ہیں۔
اسکواڈ کے مرکزی میڈیا کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ باب بغداد سے شارع الحوراء اور پرانے شہر کے شمالی اور مرکزی حصوں اور شارع الجمهورية میں جراثیم کش سپرے کیا گیا ہے۔
اس جراثیم کش مہم میں پاپولر موبلائزیشن کے 40 جوانوں نے 14 بڑے پمپس کی مدد سے تنگ علاقوں کو ڈس انفیکٹ کیا، اور اس دوران تقریبا 5000 لیٹر اینٹی سیپٹیک مواد استعمال ہوا۔
واضح رہے کہ آلعباس فائٹنگ سکواڈ کی 26 بریگیڈ نے خیر الجوڈ کمپنی کے تعاون سے بروز پیر 16 مارچ 2020 سے کربلا گورنیٹ کے مختلف علاقوں کو جراثیم سے پاک کرنے کی مہم کا آغاز کیا تھا اور یہ مہم اب بھی جاری ہے۔