ویڈیو: العمید یونیورسٹی نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو کم کرنے کے لئے احتیاطی منصوبہ تیار کیا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے تمام سیکشنز اور ادارے ناول کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لئے اپنے تمام تر وسائل کو احتیاطی اقدامات اور صحت سے وابستہ مجاز حکام کے ذریعہ جاری کردہ ہدایات پر عمل کرنے کے لئے بروئے کار لائے ہوئے ہیں اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے وابستہ اداروں کی جانب سے مقامی و ملکی سطح پر احتیاطی اقدامات پر عمل درآمد کے لئے جامع منصوبہ بندی کی گئی ہے۔

اسی ضمن میں العمید یونیورسٹی نے ایک احتیاطی منصوبہ تیار کیا ہے جس میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی انتظامیہ کے ذریعہ تشکیل دی جانے والی احتیاطی تدابیر کی فالو اپ کمیٹی کے تعاون سے مختلف مقامات جراثیم کش سپرے کیا جا رہا ہے۔

اس کے علاوہ العمید یونیورسٹی کی جانب سے اس وبائی مرض کی روک تھام کے لئے صحت اور طبی سفارشات پر عمل درآمد کرنے کے علاوہ ، اس وائرس سے بچنے اور اس کے پھیلاو کو محدود کرنے کے طریقوں کو متعارف کرانے کے لئے بہت سی تعلیمی وآگاہی بروشرز و پمفلٹس اکی شاعت، تقسیم اور سیمینارز کا انعقاد کیا گیاہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: